پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت کونسی ہے؟ تازہ ترین سروے میں پاکستانیوں نے فیصلہ سُنا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے وفاق ، پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ، بلوچستان میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کی حکومت ہے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو حکومت ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے وفاق ، پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ،
بلوچستان میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کی حکومت ہے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو حکومت ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے عوام کی رائے پرمبنی ایک سروے کروایا گیا ہے۔
جس میں ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کے حوالے سے نتائج حاصل کیے گئے۔بتایا گیا ہے کہ سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنی پسندیدہ جماعت قرار دیا ہے۔
اس سروے کے دوران پاکستان تحریک اںصاف دوسری پسندیدہ اور پیپلز پارٹی تیسری پسندیدہ جماعت قرار پائی۔ سروے دوران 27 فیصد لوگوں نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا۔
جبکہ 24 فیصد افراد نے وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کو اپنی پسندیدہ جماعت قرار دیا۔سروے کے دوران سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی صرف 11 فیصد عوام کی حمایت حاصل کر سکی۔ سروے کے دوران عوام سے مزید کچھ سوالات بھی کیے گئے۔ سروے نتائج کے مطابق حکومت مدت مکل کرے یا نہ کرے کے حوالےسے57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جب کہ 29 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔ 27فیصد کا خیال ہے
کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں اور 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل کر سکتے ہیں۔جبکہ سروے کے دوران عوام نے بے روزگار اور مہنگائی کو ملک کے سب سے بڑے مسائل قرار دیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایک سروے سامنے آیا تھا۔ اس سروے کے نتائج میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی ملک کی سب سے مقبول جماعت قرار دیا گیا تھا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلَ ذکر ہے کہ انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔