in

“سارا پنڈ مرجائے میراثی کی باری نہیں آنی” حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ بننے کے سوال پر لیگی رہنما کا جواب

“سارا پنڈ مرجائے میراثی کی باری نہیں آنی” حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ بننے کے سوال پر لیگی رہنما کا جواب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ چند یوم قبل حمزہ شہباز نے لیگی وفد کے ہمراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد حمزہ شہباز کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔ اس پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ چند یوم قبل حمزہ شہباز نے لیگی وفد کے ہمراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کے ارکان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد حمزہ شہباز کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے۔

اس پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے حمزہ شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے  کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان کاشف عباسی نے سوال کیا

کہ کیا حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب بن رہے ہیں؟ اس پر محسن شاہ نواز نے  پنجابی کی مثال دیتے ہوئے کہا ” سارا پنڈ مرجائے میراثی کی باری نہیں آنی”۔ (سارا گاؤں مر جائے پھر بھی میراثی چوہدری نہیں بن سکتا)

محسن شاہ نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل بتائیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں خود کو  وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کیلئے پیش کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی

اور  نواز شریف نے میرا نام تجویز کیا اور باقی اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ دیا تو اجتماعی بصیرت کو بروئے کار لا کر پاکستان کے وسیع تر مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کریں گے۔ آئی ایم ایف کے معاہدے نے ہمیں جکڑ دیا اور پاکستان کی نسلوں کو رگڑ دیا ہے۔تبدیلی کے نعرے لگا کر ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا اور پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کردیا گیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رات کو تنہا سفر کرنے کا نقصان

”آج کل بخار کھانسی نزلہ زکام بہت ہو رہا ہے ۔ رات کو سوتے وقت سورۃ یا سین کی صرف دو آیات پڑھیں۔“