in

’عامر خیال رکھتے ہیں یا نہیں؟‘ وزیراعظم کے سوال پر دانیہ شاہ نے مسکراتے ہوئے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے 

’عامر خیال رکھتے ہیں یا نہیں؟‘ وزیراعظم کے سوال پر دانیہ شاہ نے مسکراتے ہوئے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔

اس دوران عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی کچھ دیر کے لیے ملاقات میں شریک ہوئیں ۔

 مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کے لیے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں،

وزیراعظم نے شادی کی مبارک باد دی اورپوچھا “عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں” دانیہ نے مسکرا کر کہا “بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو قائل کر لیا ہے

لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی،

ملاقات میں ملک و قوم سے متعلق باتیں ہوئیں اہلیہ بھی ساتھ تھیں، وزیر اعظم نے نئی شادی کی مبارکباد بھی دی ہے ۔عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہو گااور جو نہیں ہونے والا تھا وہ ہو گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یوم پاکستان کی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف واپس جانے لگے تو شہریوں نے گھیر لیا ، پھر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا کیا ؟ شاندار اقدام

پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت کونسی ہے؟ تازہ ترین سروے میں پاکستانیوں نے فیصلہ سُنا دیا