in

خان صاحب میں انمول ہوں آپ نے مجھے ضائع کر دیا عامر لیاقت

خان صاحب میں انمول ہوں آپ نے مجھے ضائع کر دیا عامر لیاقت

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہےکہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا، گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خرید سکتا ہے مجھے؟نہیں! قطعاً نہیں۔ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہےکہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا

میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا، گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خرید سکتا ہے مجھے؟نہیں! قطعاً نہیں۔ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا! انمول ہوں خان صاحب

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے اور محنت سے الیکشن لڑ کر اور خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے

دوسری طرف وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بیرونی سازش کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، منحرف ہونے والے تحریک انصاف کے کچھ ایم این ایز نے واپس

آنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور تمام کا تعلق پنجاب سے ہے۔ تمام ایم این ایز نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی ۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے کس جہاز پر اور کیسے پیسے لائے گئے تمام ثبوت عوام کے سامنے رکھیں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عدم اعتماد میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں جس کا ٹھوس ثبوت بھی موجود ہے۔ہمیں پتا چل گیا ہے کہ کراچی سے کس جہاز میں اور کیسے پیسے لائے گئے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جادو ٹونے کیلئے بنی گالا میں منوں کے حساب سے گوشت جلایا جا رہا ہے، بڑا دعوی بڑی شخصیت کا

14سالہ بیٹے نے باپ سے صرف 1000 روپے ادھار لے کر 6 ماہ کے اندر 45 کروڑ روپے کما لیے، مگر کیسے؟ جانئے