عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر ذہنی توازن کھو دیا، مریم نواز
مریم نواز نے سیاستدانوں کو بھگوڑا، بیماری اور فضلو کہنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔ اسکو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا
مریم نواز نے سیاستدانوں کو بھگوڑا، بیماری اور فضلو کہنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔
اسکو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے نہ اپنی عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے۔ پہلے اس نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی
بنیاد اخلاقیات تھی۔اللّہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔اللّہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے دوسری طرف گجرات میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا
کہ عمران خان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں، بلکہ امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، اب وہ اتنے خوفزدہ ہو گئے ہیں کہ اب گالی دینے پر اتر آئے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا ہے