in

آپ تین سال تک خاموش کیوں رہے ، صحافی کے سوال پر رانا شمیم  لا جواب ہو گئے 

آپ تین سال تک خاموش کیوں رہے ، صحافی کے سوال پر رانا شمیم  لا جواب ہو گئے 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں نے سابق چیف جج رانا شمیم پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ، مگر رانا شمیم کسی بھی سوال کا واضح جواب نہ د ے  پائے ۔

عدالت پیشی کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ   کیا غیر مشروط معافی کا آپشن ہمیشہ کھلا رہتا ہے ، رانا شمیم نے کہا کہ مجھے عدلیہ کی عزت کا بہت احترام ہے ، صحافی نے سوال کیا

تو پھر تین سال تک آپ خاموش کیوں رہے پہلے عدلیہ کی عزت کیوں نہیں کی ، رانا شمیم نے کہا کہ کوئی بات انصار عباسی سے بھی پوچھیں ، کوئی سوال ثاقب نثار سے بھی کریں ۔صحافی نے پوچھا کہ آپ  کی ثاقب نثار سے گفتگو کا کوئی گواہ زندہ ہے

؟، رانا شمیم نے  جواب دیا کہ جو بات میں نے عدالت میں کہنی تھی کہہ دی ، اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ   آپ چاہیں گے کہ ثاقب نثار کسی جوڈیشل فورم پر آپکا سامنا کریں ،

رانا شمیم نےجواب دیا کہ میں نے کہا تھا آجائیں۔ صحافی نے پوچھا کہ آپ کےبچے تو مختلف دعوے کرتے رہتے ہیں ، رانا شمیم نےجواب دیا

کہ اپ ان سے پوچھیں ، میرا ان سے کیا تعلق ؟۔صحافی نے سوال پوچھا کہ اٹارنی جنرل نے چارج فریم کی ساتدعا کی ، آپ نے مخالفت کیوں نہیں کی ، رانا شمیم نے جواب دیا کہ  میرے سامنے  نہیں ، اسلئے مجھے علم نہیں ۔ 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

سلمان خان سعودی عرب میں بھی چھا گئے پہلی بار بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا