in

بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

نیویارک(ویب ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ موجودہ عالمی وبا کا اہم ترین مرحلہ 2022 کو ختم ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بلاگ گیٹس نوٹس میں 2021 کے ریویو تحریر کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ایک اور پیشگوئی کرنا احمقانہ محسوس ہوگا مگر میرا

نیویارک(ویب ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ موجودہ عالمی وبا کا اہم ترین مرحلہ 2022 کو ختم ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بلاگ گیٹس نوٹس میں 2021 کے ریویو

تحریر کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ایک اور پیشگوئی کرنا احمقانہ محسوس ہوگا مگر میرا خیال ہے کہ وبا کا خطرناک مرحلہ 2022 میں کسی وقت اختتام پذیر ہوجائے گا،دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ عالمی وبا کا خاتمہ جلد ہوجائے گا

مگر ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا جس کی وجہ نئی قسم اور لوگوں کو ویکسنیڈڈ کرنے کی مشکلات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نئی قسم تشویشناک ہے مگر نئی اقسام کو شناخت کرنے، ویکسینز اور اینٹی وائرل ادویات کی تیاری کی رفتار کے باعث انہیں توقع ہے

کہ 2022 میں وبا ایک اینڈیمک یا مقامی مرض بن کر رہ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وبا کے کسی بھی مرحلے کے مقابلے میں اب دنیا وائرس کی خطرناک اقسام سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار ہے، ہم اب ضرورت پڑنے پر اپ ڈیٹڈ ویکسینز

تیار کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں۔بل گیٹس کے مطابق نئی قسم کے بارے میں کافی معلومات جیسے موجودہ ویکسینز کی اس کے خلاف افادیت یا سابقہ بیماری سے تحفظ وغیرہ جلد دستیاب ہوگی، کیونکہ محققین کی جانب سے اس بارے میں جاننے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔بل گیٹس نے بتایا کہ ویکسینز اور اینٹی وائرلز کی بدولت مستقبل میں عالمی وبا کے خطرناک ہونے کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے لکھا کہ مختلف برادریوں میں کبھی کبھار لہر ابھرے گی مگر بیشتر کیسز کے لیے گھر میں علاج کے لیے نئی ادویات دستیاب ہوں گی اور باقی کیسز کو ہسپتال سنبھال لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والے 2 برسوں میں مجھے توقع ہے کہ میں اسی وقت ہمیں وائرس کا خیال آئے گا جب ہم ہر سال موسم سرما میں عالمی وبا اور فلو ویکسینز استعمال کریں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلی کا پنجاب بھر میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

آپ تین سال تک خاموش کیوں رہے ، صحافی کے سوال پر رانا شمیم  لا جواب ہو گئے