in

ہم سے بھی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں جو عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا ہے خورشید شاہ

ہم سے بھی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں جو عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا ہے خورشید شاہ

ہم سے بھی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں جو عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا ہے خورشید شاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ہم سے بھی کوئی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں کہ عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب

ہم سے بھی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں جو عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا ہے خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ ہم سے بھی کوئی کوتاہیاں اور گناہ ہوئے ہیں کہ عمران خان کی صورت میں ہم پر عذاب نازل ہوا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے شہر سکھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف دیئے جانے والے دھرنے میں سینکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ و دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ اگر ملک میں مہنگائی ہو تو حکمران کرپٹ ہوتا ہے اب حکومت میں کرپشن ہوئی ہے

میں الزام نہیں لگارہا مگر کہنا پڑتا ملک میں پیٹرول مہنگا ہے گیس کا بحران ہے لاکھوں لوگوں کو روزگار سے نکال کر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں

نوجوان اس انتظار میں تھے کہ انہیں روزگار ملے گا مگر آج ہر طرف بھوک ہے تنخواہ بہت کم۔ہے گوشت مرغی پیٹرول بجلی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اس مہنگائی میں مزدور اور عوام کہاں جائیں ڈالر ایک سو دس روپے سے ایک سو اسی روپے کا ہوگیا ہے عمران خان نے کہا تھا سب کچھ تبدیل کردوں گا اس کی تبدیلی مہنگائی کے سونامی کی صورت میں عوام پر مسلط ہے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا انکوں نے کہا کہ ہمیں نیا نہیں پرانا پاکستان چاہیئے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زمین کانپ اُٹھی ، پاکستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے ، عوام گھروں سے باہر نکل آئی

ایک دن شہر گھومنے نکلے تو انکے ساتھ کیا انوکھا واقعہ پیش آٰیا تھا ؟