in

نزع کے وقت پوتا سورۃ یٰسین کی تلاوت کرتا رہا ۔۔ دادی کی محبت میں اللہ کا کلام سُنانے والے بچے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

نزع کے وقت پوتا سورۃ یٰسین کی تلاوت کرتا رہا ۔۔ دادی کی محبت میں اللہ کا کلام سُنانے والے بچے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

دادا دادی کی موجودگی سے گھر مکمل ہوتا ہے۔ جب تک گھر میں ان بزرگوں کا سایہ، شفقت اور محبت نہ ہو تو مزہ ہی نہیں آتا۔ بچوں کی سب سے پہلی سہیلی ان کی والدہ اور دادی کو سمجھا جاتا ہے

کیونکہ یہ ان کی تربیت اور کردار کو بنانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بچے اپنے بزرگوں سے پیار کے رشتے میں یوں بندھ جاتے ہیں کہا ن کی تکلیف کو خود سے زیادہ محسوس کرتے ہیں۔

لیکن تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے وہ جب کہ آپ کو معلوم ہو کہ اب کچھ ہی وقت میں آپ کے دادا یا دادی آپ سے بچھڑنے والے ہیں

اور اس دنیا فانی کو چھوڑ کر جانے والے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ تکلیف اس وقت ہوتی ہے جبکہ وہ حالتِ نزع میں ہوں اور آخری وقت کی تکلیف سے دوچار ہوں۔

ایسی ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ اپنی دادی کے پاس کھڑا ہے اور ان کا بستر پکڑ کر ان کو سورۃ یسین سنا رہا ہے۔

بچے کیتلاوت اس قدر خوبصورت ہے کہ سننے والوں کو سحر میں مبتلا کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں آپ غور سے دیکھیں تو معلوم ہورہا ہے کہ دادی حالتِ نزع میں ہیں اور آخری وقت کی تکلیف کو

جھیل رہی ہیں وہیں کلامِ پاک سن کر وہ کچھ بات بھی کر رہی ہیں جو سمجھ میں نہیں آرہی البتہ بچہ نہایت محبت اور عقیدت سے تلاوت جاری رکھے ہوئے ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

19 سال کوما میں رہنے والا شخص اچانک جاگ گیا ۔۔ اس آدمی کے ساتھ ایسا کونسا واقعہ پیش آیا تھا کہ اس نے اپنے انیس سال بستر پر کوما میں گزارے؟

ابو کرکٹ کے خلاف تھے، مگر ان کی وفات کے بعد ۔۔ شاہ نواز نے والد کے بعد کیسے کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا؟ ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ معلومات