in

19 سال کوما میں رہنے والا شخص اچانک جاگ گیا ۔۔ اس آدمی کے ساتھ ایسا کونسا واقعہ پیش آیا تھا کہ اس نے اپنے انیس سال بستر پر کوما میں گزارے؟

19 سال کوما میں رہنے والا شخص اچانک جاگ گیا ۔۔ اس آدمی کے ساتھ ایسا کونسا واقعہ پیش آیا تھا کہ اس نے اپنے انیس سال بستر پر کوما میں گزارے؟

کوما ایک ایسی چیز ہوتی ہے جس میں انسان دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث گہری نیند میں سوجاتا ہے اور پھر اس کے جاگنے کا وقت کوئی نہیں بتا سکتا۔

آج کا واقعہ ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جو ایک گاڑی کے حادثے کی وجہ سے کوما میں چلا گیا اور لگاتار انیس سال تک کوما میں رہا۔ اس آدمی کا نام ٹیری والیس ہے جس کا تعلق امریکہ کی ریاست آرکنساس سے تھا۔

ٹیری ایک خوش مزاج انسان تھا اور تمام گھر والے اسے بے حد پیار کرتے تھے۔ ٹیری جب انیس سال کا تھا تب اس نے اپنی ایک دوست سنڈی سے شادی کرلی۔ یہ دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے۔ ان کے گھر بیٹی کی ولادت بھی ہوئی جس کا نام امبر رکھا تھا۔

یہ واقعہ جولائی 1984 کا ہے جب ٹیری اپنی دو دوستوں کے وساتھ گاڑی میں جا رہا تھا۔ٹیری خود گاڑی ڈرائیور کر رہا تھا۔ پھر اچانک ٹیری سے گاڑی نہ سنبھلی اور اس کی گاڑی کا ایکسیڈینٹ ہوگیا۔ گاڑی ایک بریج کی دیوار کو توڑتے ہوئے نیچے دریا میں جا گری تھی۔

کسی نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ٹیری اور اس کے دوستوں کو فوراً پانی سے نکالا گیا۔ ٹیری کا ایک دوست حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ایک دوست بہتر حالت میں تھا۔ مگر ٹیری کو جسم کے علاوہ سر پر بھی گہری چوٹیں آئی تھی جس کے باعث اس کی حالت بہت نازک تھی۔

اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کا علاج شروع کیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ٹیری کوما میں جا چکا ہے اور وہ کب جاگے گا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ نوجوان کی دیکھ بھال کا ذمہ اس کے والدین نے اٹھا لیا تھا۔ ٹیری کے والدین اس کی بیماری کے اخراجات برداشت کر رہے تھے جبکہ اس کی بیوی نوکری کر رہی تھی۔

ٹیری کی فیملی اس بات کی امید کھو چکی تھی کہ وہ اب کبھی کوما سے جاگے گا۔ لیکن 13 جون 2003 کو ایک حیرت انگیز معاملہ پیش آیا جب ٹیری نے اچانک اپنی آنکھیں کھول کر ماں کو پکارنا شروع کر دیا۔ اسپتال کا عملہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گیا تھا۔ اسپتال کے سب ڈاکٹرز ٹیری کو دیکھنے کے لیے اس کے روم میں آگئے تھے۔ گھر والوں کو بھی اس ٹیری کے جاگ جانے کی اطلاع دی گئی جو پر خوشی سے نہال تھے۔

ٹیری نے کوما سے جاگنے کے بعد اپنی والدہ کا نام پکارا اس کے بعد کولڈ ڈرنک مانگی اور ایک گلاس دودھ کا مانگا تھا۔ اس نوجوان کی کہانی پورے امریکہ میں مشہور ہوگئی تھی۔

مگر ڈاکٹرز کا ٹیری کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس کا دماغ وہیں پھسن گیا تھا جب وہ کوما میں گیا تھا۔ یعنی اس کا دماغ اب بھی 1984 کے دور میں تھا۔ اس کا پورا جسم حرکت نہیں کرتا تھا۔ ٹیری ذہنی طور پر بہت کمزور ہوگیا تھا اور جسم نے بھی اس کا ساتھ دینا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے رواں سال اس کی موت واقع ہوگئی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ سات قسم کے بیچ استعمال کریں آپ کبھی بیمار نہیں ہوں گے۔مزید جانیں

نزع کے وقت پوتا سورۃ یٰسین کی تلاوت کرتا رہا ۔۔ دادی کی محبت میں اللہ کا کلام سُنانے والے بچے کی خوبصورت ویڈیو وائرل