in

عبادت کے دوران ننھی بیٹی کو پاس رکھا کہ وہ گم نہ جائے ۔۔ باپ نے بیٹی کی حفاظت کے لیے ایسا کیا کیا کہ وہ کہیں جا نہ سکی، مسجد نبوی سے ویڈیو وائرل

عبادت کے دوران ننھی بیٹی کو پاس رکھا کہ وہ گم نہ جائے ۔۔ باپ نے بیٹی کی حفاظت کے لیے ایسا کیا کیا کہ وہ کہیں جا نہ سکی، مسجد نبوی سے ویڈیو وائرل

ہر باپ کے لیے بیٹیاں ان کے جگر کا ٹکڑا ہوتی ہیں جنہیں وہ شہزادیوں کی طرح رکھتا ہے اور ان کی حفاظت خود اپنے ہاتھوں سے کرتا ہے۔

یہ بات آپ کو اس ویڈیو سے معلوم ہوجائے گی جس طرح والد نے بیٹی کی حفاظت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جار ہی ہے۔

دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک باپ مسجد نبوی میں نماز ادا کررہا ہے اور اس کی ننھی بیٹی بھی باپ کو دیکھتے ہوئے نماز پڑھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وہیں والد اور بیٹی کے ہاتھ میں ایک ہتھکڑی بندھی ہے جو کہ خاص طور بچوں کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ وہ کہیں گم نہ ہوسکیں اور والدین سے جڑے رہیں۔

اسی طرح ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد نے اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے اپنی اور بیٹی کلائی میں ہتھکڑی باندھی ہوئی تاکہ وہ اِدھر اُدھر جا نہ سکے۔

خوبصورت باپ بیٹی کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جسے اب ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن لکھا گیا ہے کہ یہ اسلام کی خوبصورتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جان کا صدقہ سمجھ کر دے دیں ۔۔ والدین کا اکلوتا حافظ قرآن بچہ بھی ڈکیتوں نے چھین لیا، ماں باپ کے جینے کی وجہ بھی ختم

عام سی لڑکی اردن کی شہزادی بن گئیں،یہ پاکستانی لڑکی کون تھی جس کے لیے اردن کا شہزادہ بارات لے آیا