in

والدہ کی قبر پر جانا تھا تو کُرسی منگوالی ۔۔ پرویز مشرف کے کون سے رشتہ دار بھارت میں ہیں؟ ان سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

والدہ کی قبر پر جانا تھا تو کُرسی منگوالی ۔۔ پرویز مشرف کے کون سے رشتہ دار بھارت میں ہیں؟ ان سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

سابق آرمی چیف اور کارگل جنگ میں سب کی توجہ حاصل کرنے والے پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے پاکستانی عوام میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، اپنے دلچسپ انداز کی بدولت اور عوامی کاموں کی وجہ سے انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

ہماری اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

پرویز مشرف کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے، 1943 میں پرویز مشرف دلی کے ایک سید گھرانے میں پیدا ہوئے تھے

والد مشرف الدین بھی پڑھے لکھے شخص تھے، کئی بھارتی سرکاری عہدوں پر فائز رہنے والے مشرف الدین بھارتی دفتر خارجہ میں بھی اعلیٰ عہدے پر فائز رہے تھے۔

پرویز مشرف کے دونوں بھائی جاوید مشرف جو کہ روم میں ہیں اور نوید مشرف جو کہ امریکہ میں ہیں بطور ڈاکٹر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

دلی کے شہر چھابڑی بازار میں آج بھی وہ حویلی واقع ہے جہاں پرویز مشرف پیدا ہوئے تھے۔ جبکہ اس وقت اس حویلی میں مشرف کی دادی امیرہ بیگم کے تین بھائیوں کی اولادیں رہائش پذیر ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2001 میں پرویز مشرف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرنے والے انہی کے رشتہ دار تھے، صدرت انصاری کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کے دادا اور ہماری نانی آپس میں بہن بھائی تھے۔

، تاہم مشرف کا خاندان کراچی آکر آباد ہو گیا۔ پرویز مشرف کی والدہ بیگم زرین مشرف زہرہ فضل الٰہی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن میں ملازمت کرتی تھیں۔ پرویز مشرف اپنی والدہ سے بے حد متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ آخری وقت میں بھی وہ اپنی والدہ کو اپنے ساتھ رکھے ہوئے تھے اور ان کی خدمت میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونے دیتے تھے

پرویز مشرف کے والد کی تقرری ترکی میں ہوئی تھی یہی وجہ ہے کہ مشرف کا بچپن ترکی میں گزرا تھا اور انہیں ترک زبان پر عبور حاصل ہو گیا تھا۔

سینٹ پیٹرک اسکول سے تعلیم حاصل کرنے والے مشرف نے صاحبہ فرید نامی خاتون سے شادی کی تھی، بیگم صاحبہ فرید کا تعلق بھارت کے شہر لکھنؤ سے ہے اور معروف شاعر جاوید اختر صاحبہ فرید کے کزن ہیں۔

پرویز مشرف کے دو بچے ہیں، بیٹے کا نام بلال مشرف جبکہ بیٹی کا نام عائلہ رضا ہے۔ بیٹا بلال رضا امریکی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر کے سیلیکون ویلی میں ملازمت کر رہا ہے جبکہ بیٹی عائلہ آرکیٹیکچر ہیں اور مشہور فلم ساز عاصم رضا کی اہلیہ ہیں۔

مشرف سے متعلق ایک بات جو کہ سوشل میڈیا پر کافی گردش کرتی ہے وہ یہ کہ پرویز مشرف مکہ پر ہونے والے حملے کے خلاف لڑنے گئے تھے۔

پاکستانی سیاستدان خورشید قصوری کی جانب سے بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مشرف نے مکہ کو دہشت گردوں سے پاک کیا تھا مگر اس بات کی تصدیق آج تک نہیں ہوئی ہے۔

سابق صدر اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے تھے، جب وہ حیات تھیں تو ان کی سالگرہ کے لیے انتظامات بھی خوب کرتے تھے، اور جب وہ اس دنیا سے چلی گئیں تو ان سے ملنے قبرستان بھی آتے ہیں، اگرچہ زیر نظر تصویر تھوڑا عرصہ پرانی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرویز مشرف علالت کے باوجود اپنی والدہ سے ملنے قبرستان آئے ہیں۔

کرسی رکھ کر بیٹا اپنی والدہ کے پاس بیٹھا ان کے لیے فاتحہ خوانی کر رہا تھا اور ان کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کر رہا تھا۔ ان کی والدہ کی قبر متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فلم انڈسٹری میں مجھے کیاشرمناک کام کرنے کاکہاگیا بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالا

شہد کی طلب ایک کہانی