فلم انڈسٹری میں مجھے کیاشرمناک کام کرنے کاکہاگیا بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے تہلکہ خیزانکشاف کرڈالا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جن کا نام زرین خان نے اہم انکشافات کرتے ہوئے حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے ماضی بارے بتایا کہ کیسے فلموں میں کام ملا اور آغاز میں کن کٹھن حالات سے گزرنا پڑا، زرین خان نے کہا کہ انڈسٹری میں ایک شخص نے نازیباحرکات کرنےکا کہا جس پر میں نے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی
خوبرو اداکارہ زرین خان نے اپنی ماضی کی زندگی کے بارے بتاتے ہوئے اہم انکشافات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلموں میں کام بہت مشکل سے ملا، ہراساں کیاگیا، ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اچھے اور برے لوگ ہرجگہ پائے جاتے ہیں اور فلم انڈسٹری کی بھی
یہ ہی صورت حال ہے،33سالہ زرین خان نے ایک انٹرویو میں نام لئے بغیر بتایا کہ ابتدائی دنوں کے بعد انڈسٹری میں ایک شخص نے مزید کام کا لالچ دے کر نازیبا حرکات کرنے کا بھی کہا جس پر میں نے انکار کردیا، میں اپنی عزت کے خلاف کبھی کوئی کام نہیں کرتی۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ ممبئی میں 12ویں
جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ جس کے بعد میرے والد نے مجھ سے اور میری والدہ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ میرا تعلق دولت مند گھرانے سے نہیں تھا، میرے والد کے الگ ہونے کے بعد مجھے گھر کے اخراجات اور اہلخانہ کو سپورٹ کرنے کے لئے کام کے لئے گھر سے نکلنا پڑا۔میرے کزنز ایئر انڈسٹری میں کام کرتے تھے، مجھے لگا کہ یہ اچھی ملازمت ہے۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایئر ہوسٹس بنوں گی لیکن اس
وقت میرا وزن 100 کلو سے بھی زیادہ تھا اور کوئی بھی اتنے وزن والی ایئر ہوسٹس کو نوکری نہیں دیتا۔بالی ووڈ ادکارہ زرین خان نے کہا کہ پھر میں نے کال سینٹر میں ملازمت کی اور اپنے
وزن کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں کھانے پینے کی بہت شوقین تھی اور وزن کم کرنا بہت مشکل کوشش تھی۔ کال سینٹر کی نوکری کے بعد میں نے سٹالز پر پروموشن کی ملازمت بھی کی۔
اداکارہ نے اپنے انڈسٹری میں سفر کے آغاز سے متعلق بتایا کہ ایک دن شوٹنگ کی کال آئی جس پر میں نے منع کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان خان بھی اس میں شامل ہیں جس پر میں حیران رہ گئی
اور میں نے فوراً حامی بھر دی۔ شوٹنگ پر کترینہ کیف بھی موجود تھیں جہاں میں نے پہلی مرتبہ سلمان خان کو السلام علیکم کہا۔اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ مجھ پر میرے وزن سمیت کئی چیزوں پر تنقید بھی کی گئی۔میں اداکارہ کے علاوہ سب کچھ بننا چاہتی تھی۔