شہد کی طلب ایک کہانی
کہتے ہیں محمود غزنوی کا دور تھاايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیااور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا
کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواء شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہو
اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا ۔۔اس شخص نے حکیم سے ایک ڈبا لیا اور چلا گیا لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے لگا
مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی کے دربار میں حاضر ہواکہتے ہیں وہاں ایاز نے دروازہ کھولا
اور دستک دینے والے کی رواداد سنی اس نے وہ چھوٹی سی ڈبا دی اور کہا کہ مجھے اس میں شہد چاہیے ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے
میں بادشاھ سے پوچھ کے بتاتا ہوں ۔۔ایاز وہ ڈبیا لے کر بادشاھ کے سامنے حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاھ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے ۔۔
بادشاہ نے وہ ڈبا لی اور سائیڈ میں رکھ دی ایاز کو کہا کہ تین بڑے ڈبے شہد کے اٹھا کے اس کو دے دیے جائیں ایاز نے کہا حضور
اس کو تو تھوڑی سی چاہیے آپ تین ڈبے کیوں دے رہے ہیں ۔۔ بادشاھ نے ایاز سے کہا ایاز وہ مزدور آدمی ہے اس نے اپنی حیثیت کے مطابق مانگا ہے ہم بادشاہ ہیں ہم اپنی حیثیت کے مطابق دینگے ۔
مولانا رومی فرماتے ہیں ۔۔آپ اللہ پاک سے اپنی حیثیت کے مطابق مانگیں وہ اپنی شان کے مطابق عطا کریگا شرط یہ ہے کہ مانگیں تو صحیح ۔اگر کہانی پوری پڑھ لی هے توایک بار درود شریف پڑ کر کمینٹ میں ماشااللہ لکھے۔۔۔۔۔۔۔