چوہدری پرویز الٰہی نے وفاداری دکھا دی، وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی اپنے اختیارات کس کو سونپ دیے؟ بڑی خبر
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دوست مزاری نے آئین کو روندا، اصولوں کی
پاسداری نہیں کی، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےکیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل
دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے قانون کا بھی لحاظ نہیں کیا، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے۔
عدلیہ نے تحمل سے تنقید برداشت کی اور اپنی ذمہ داری نبھائی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نےکہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت سے چلیں
گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔حکومت نے تاخیری حربے استعمال کرنےکی کوشش کی، وزیر قانون کو روسٹرم پر آکر گفتگو کرنےکا کیا اختیار تھا؟ انہوں نے دھمکانےکی کوشش کی،
آج ثابت ہوگیا پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا
کہ انصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے۔