in

صرف بیٹیوں کو نہیں بلکہ اپنے بیٹوں کو بھی صحیح غلط کا فرق سکھائیں۔۔

صرف بیٹیوں کو نہیں بلکہ اپنے بیٹوں کو بھی صحیح غلط کا فرق سکھائیں۔۔

صرف بیٹیوں کو نہیں بلکہ اپنے بیٹوں کو بھی صحیح غلط کا فرق سکھائیں۔۔ بشریٰ اقبال کا خواتین کے حقوق پر خوبصورت پیغام

کراچی(نیوز ڈیسک )صحیح غلط کیا ہے تاکہ وہ مستقبل میں گھر اور گھر سے باہر اجنبی عورتوں کی بھی عزت کریں““باہر لڑکی حجاب میں نکلتی ہے

یا بغیر حجاب کے دونوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ صرف بیٹیوں کو مت بتائیں بلکہ اپنے لڑکوں کو بھی سکھائیں کہ وہ ہر عورت کی عزت کریں۔ مسئلہ عورت کے لباس کا نہیں سوچ کا ہے

جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے“شادی کے بعد تعلیم جاری رکھی،یہ الفاظ ہیں بشریٰ اقبال کے جو ایک معروف ٹی وی میزبان اور سینئیر پروڈیوسر ہیں۔ وائس آف امریکہ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بشریٰ کا کہناتھا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی

جس کے بعد انھوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور ایم اے اکنامکس کی ڈگری لی۔ تعلیم کا سفر جاری رہا اور پھر انھوں نے وکالت اور اس کے بعد اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈگری بھی کیا۔

بشریٰ کہتی ہیں کہ اگر خواتین اپنے دل میں ٹھان لیں کہ انھیں کوئی کام کرنا ہے تو وہ ضرور کر لیں گی۔مشکل وقت میں صبر اور نماز سے مدد لیں،بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ زندگی میں تلخ تجربات ہوجائیں

تو اسے بیٹھ کررونے کے بجائے بھلا دینا چاہئیے کیوں کہ اگر آپ ان کے بارے میں ہی سوچتے رہیں گے تو آپ کو اپنی زندگی میں مواقع نظر نہیں آئیں گے۔ وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بشریٰ کا کہنا تھا

کہ مشکل اور پریشانی سب پر آتی ہے اس کے لئے صبر اور نماز سے مدد لیں اسی سے اللہ اپنے بندوں کی مدد اور رہنمائی فرماتے ہیں۔بشریٰ اقبال دو جواں سالہ بچوں کی ماں ہیں اور اکثر ان کے ساتھ تصاویر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیرکرتی رہتی ہیں۔

بشریٰ کی تصاویر میں ان کے بیٹے اور صاحبزادی دونوں ہی موجود ہوتے ہیں اور وہ اپے دونوں بچوں کی سالگراہیں اور اہم دن یادرکھتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے بچے بھی ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

یقیناً ایک بہتر دنیا کی تشکیل کے لئے بیٹا بیٹی کے درمیان فرق کرنے کے رویے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ایک عورت معاشرے کو حقیقی طور پر بدلنا چاہتی ہے تو اس کو چاہئیے بحیثیت ماں اپنے بیٹے کی پرورش اصلاحی انداز میں کرے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی وڈادکارہ کرینہ کپور کیساتھ مداحوں نے ائیر پورٹ پر گھیر کر کیا حرکت کی

عامر خان سے پریتی زنٹا کی خفیہ شادی؟ بالی ووڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دے دی، اہم بیان دے دیا