in

قبر پر قرآنی آیات لکھوائی ہیں کیونکہ ۔۔ قبر کو خود صاف کرتے ہیں، مشہور شخصیات کے پیاروں کی قبریں کچی کیوں ہیں؟

قبر پر قرآنی آیات لکھوائی ہیں کیونکہ ۔۔ قبر کو خود صاف کرتے ہیں، مشہور شخصیات کے پیاروں کی قبریں کچی کیوں ہیں؟

سوشل میڈیا ان دنوں کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہیں، تاہم کچھ اس حد تک حیرت انگیز ہوتی ہیں، کہ سب کو افسردہ بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ مشہور کھلاڑی قبرستان میں کس سے ملنے جاتے ہیں؟

نسیم شاہ:

نسیم شاہ کے لیے وہ وقت انتہائی تکلیف دہ تھا، جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔ 2019 میں نسیم اس اسکواڈ کا حصہ تھا جو کہ آسٹریلیاء کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہا تھا، لیکن اچانک والدہ کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا، نسیم کی والدہ بیمار تھیں تاہم ان کی آخری رسومات میں نسیم شرکت نہ کر سکا۔ نسیم نے وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ گھر کے بڑوں سے مشاورت کے بعد کیا تھا، پریس کانفرنس میں نسیم والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے تھے اور رو دیے تھے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نسیم ہر خوشی کے موقع پر والدہ کے پاس جاتے ہیں، 2020 کی عید بھی نسیم نے والدہ کے ساتھ بتائی تھی، ان کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی تھی۔

نسیم اپنی ہر خوشی اور غم کو قبرستان میں اپنی والدہ کے ساتھ ضرور شئیر کرتے ہیں، جبکہ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا کہ والدہ کی قبر کچی ہی ہے جس پر کوئی کتبہ بھی نہیں ہے۔

شعیب اختر:
سابق فاسٹ بالر اور پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شعیب اختر جو کہ روالپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جاتے ہیں، دنیا ان کی دیوانی تھی لیکن شعیب اپنے والدین کے دیوانے تھے۔

شعیب اس وقت افسردہ تھے جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا، ماں کے قریب ہونے کی وجہ سے انہیں تکلیف بھی زیادہ ہوئی تھی، شعیب کی والدہ 2021 میں جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

لیکن ان کی والدہ کی قبر چونکہ کچی تھی، تو خطرہ تھا کہ کہیں بارش کا پانی قبر کو نقصان نہ پہنچائے، تو شعیب نے خود اپنی نگرانی میں والدہ کی قبر پر پلاسٹک کی شیٹ ڈلوائی، جس سے بارش کا پانی قبر کو نقصان نہیں پہنچا پا رہا ہے۔

شعیب اختر زندگی میں بھی والدہ سے بے حد پیار کرتے تھے اور ان کا خیال کرتے تھے اور اب کی وفات کے بعد بھی ان کی قبر کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔

وسیم اکرم:
وسیم اکرم اپنی پہلی ہما اکرم سے بے انتہا محبت کرتے تھے، 2009 میں وسیم اکرم کی اہلیہ ہما اکرم انتقال کر گئی تھیں، ہما اکرم کئی دنوں سے بیمار تھیں اور بھارتی شہر چنئی میں دوران علاج جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

ان کی قبر لاہور کے ڈیفینس قبرستان میں موجود ہے، جبکہ ہما پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم میں بطور سائیکالوجسٹ ذمہ داریاں نبھا چکی تھیں۔

وسیم اکرم اپنی اہلیہ سے اس حد تک پیار کرتے تھے، ہر سال ان کی برسی پر ان کے ساتھ بتائے ہوئے منفرد لمحات کو شئیر کرتے ہیں، جبکہ قبرستان بھی اپنی اہلیہ سے ملنے جاتے ہیں۔

عمر اکمل:
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک عمر اکمل بھی ہیں، جو کہ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت بھی وائرل ہوئے۔

تاہم ان کی والدہ کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا۔ عمر کی والدہ شمیم اختر کی قبر لاہور میں موجود ہے، جہاں وہ اپنی والدہ سے ملنے جاتے ہیں۔

خوشی اور غمی کے موقع پر عمر اپنی سے ملنے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ جو ماں سے محروم ہوجاتے ہیں وہی بتاسکتے ہیں کہ انہوں نے کیا کھویا اور زندگی کے معانی ان کےلیے کیسے تبدیل ہوئے

آصف علی:
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی اگرچہ ایشیاء کپ میں اپنے دلچسپ انداز کی بدولت کافی وائرل ہوئے تاہم آصف علی اس وقت ٹوٹ کر رہ گئے تھے، جب ان کی 2 سالہ شہزادی اللہ کو پیاری ہو گئی تھی۔

2019 میں آصف علی کی بیٹی کینسر میں مبتلا ہو گئی تھی، جس کے علاج کے لیے والد نے ہر ممکن کوشش کی تاہم اپنے ٹوئیٹ میں آصف علی نے لکھا کہ میری اینجل واپس اللہ کے پاس چلی گئی۔

آصف اگرچہ اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، تاہم اللہ کے حوالے سے کر دیا، اور صبر کیا۔ آصف علی اپنی بیٹی کی قبر کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میڈیکل سائنس کی تاریخ کا انوکھا واقعہ نابالغ لڑکی اپنا گلہ چیک کروانے گئ لیکن ایسا انکشاف ہوا سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

کینیا جانے سے قبل ارشد شریف متحدہ عرب امارات میں تھے ، وہاں سے نکلنے پر کیوں مجبور ہوئے ؟ نئی بحث چھڑ گئی