in

بیٹے کو دیکھ کر ماں کا بُرا حال ہو گیا ۔۔ خوبصورت باکسر، جس کے ساتھ پیش آئے حادثے نے اس کی جوانی ہی ختم کر دی، دیکھیے

بیٹے کو دیکھ کر ماں کا بُرا حال ہو گیا ۔۔ خوبصورت باکسر، جس کے ساتھ پیش آئے حادثے نے اس کی جوانی ہی ختم کر دی، دیکھیے

ماں ایک ایسی ہستی ہے، جو کہ ہر حال میں اپنے بچے کو سپورٹ کرتی دکھائی دیتی ہے، چاہے پھر وہ اس کے لیے کسی بھی حد تک جائے۔

لیکن اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ جب نوجوان اولاد اچانک دماغی چوٹ کے باعث اپنا توازن کھو بیٹھے تو والدہ کی کیا حالت ہو سکتی ہے۔

پرکھارڈ کولون امریکی باکسر ہیں جو کہ بہت کم عمری میں ہی باکسنگ کے شوق میں مبتلا ہو گئے تھے، کولون کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا سے ہے، جبکہ کولون کو بچپن ہی سے باکسنگ کا شوق تھا۔

مقامی طور پر منعقد ہونے والے باکسنگ کے مقابلوں میں کولون بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، مگر یہی جنون کولون کو ایک گہرے اندھیرے تک لے گیا ہے، جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

2010 میں پین امریکن یوتھ کانٹیسٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے باکسر کولون کا وزن 64 کلو تھا جبکہ 2013 تک کولون 16 میچز جیت چکے تھے، یہی وجہ تھی کہ کولون کو ایک پروفیشنل باکسر کے طور پر جانا جانے لگا تھا۔

کولون کا آخری میچ ورجینیا میں امریکی باکسر ٹریل ویلیمز کے ساتھ ہوا تھا، یہ میچ کافی خطرناک میچ تصور کیا جاتا ہے ، کیونکہ دوران میچ ویلیمز نے کولون کو ناک آؤٹ کردیا تھا، اس دوران کولون کا خیال تھا کہ یہ آخری راؤنڈ ہے، یہی وہ خیال تھا جس نے کولون کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔

ویلیمز کی جانب سے کولون کے سر کے پچھلے حصے پر مارا جانے والا مکا خطرناک ثابت ہوا جس کی وجہ سے کولون 122 دنوں تک کومہ میں رہا، جبکہ کولون کی حالت اس حد تک خراب تھی کہ وہ کسی کی بات کا نہ تو جواب سے سکتے تھے اور نہ ہی کچھ ردعمل دے پا رہے تھے، حتٰی کہ وہ ویل چئیر کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے تھے۔

کولون کے والدین اس وقت بھی سکتے میں ہیں، کیونکہ جوان اولاد کو اس طرح بیمار دیکھنا کسی بڑے دھچکے سے کم نہ تھا، جبکہ کولون کے والدین نے امریکی سپیرئیر کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں والدین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ رنگ میں موجود میڈیکل پرسن کو کولون نے بارہاں اپنے سر پر لگنے والی چوٹ اور حالت غیر سے متعلق آگاہ کیا تھا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

کولون کی والدہ پر امید ہیں کہ ان کا بیٹا بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے گا، یہ کہتے ہوئے خود ماں کی آنکھوں میں بھی آنسوں تھے، جبکہ وہ اپنے بیٹے کی موجود صورتحال پر بھی افسردہ ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پچھلے جمعہ سب کو ہنسایا اور آج سب کو رلا کر چلا گیا۔۔ کراچی کا نوجوان جو عمارت میں جھلسنے سے والدین سے ہمیشہ کے لیے دور ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نمبر تین پر یہ کھلاڑی لے کر آنا چاہیے ، چھکے نہ چھڑا دے تو کہنا۔۔ عامر سہیل