in

ہم شکل بھائیوں کے پیشے بھی ایک جیسے کہ لوگ دھوکہ کھا جائیں ۔۔ ان جڑواں بھائیوں کے ساتھ کیسے واقعات پیش آتے ہیں؟ دلچسپ باتیں جانیں

ہم شکل بھائیوں کے پیشے بھی ایک جیسے کہ لوگ دھوکہ کھا جائیں ۔۔ ان جڑواں بھائیوں کے ساتھ کیسے واقعات پیش آتے ہیں؟ دلچسپ باتیں جانیں

ہم شکل بہن ہوں یا بھائی خاندان کے لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ لیکن جڑواں بہن بھائیوں کی زندگی میں بہت سی مشکلات بھی درپیش آتی ہوں گی، مثال کے طور پر کسی ایک کی چیز دوسرے کے پاس چلی گئی یا کسی رشتہ دار یا دوست اُنہیں پہچاننے گڑ بڑی کر دیں۔

یہ دونوں بھائی ہمشکل بھی ہیں اور ساتھ ہی ایک ہی پیشے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں آفتاب شہباز اور آفتاب شہزاد۔ حیرت کی بات یہاں یہ بھی ہے کہ دونوں کے نام بھی ایک جیسے ہیں۔

آفتاف شہباز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی آفتاب شہزاد کو وکالت میں آنے کا بہت شوق تھا اور مجھے زبردستی اس پیشے میں لایا گیا

کیونکہ مجھے اس میں آنے کا شوق نہیں تھا لیکن والدین کی خواہش کے مطابق میں اس پیشے میں آیا ہوں۔

آفتاف شہباز بتاتے ہیں کہ ہمارے کلائنٹس حتی کہ گھر میں والدین بھی ایک جیسے کپڑے پہننے کی وجہ سے اُلجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ کون شہباز ہے اور کون شہباز۔

کورٹ میں پولیس والے، ہمارے دوست احباب بھی بہت بار ایک جیسی شکلیں ہونے کی وجہ سے دھوکہ کھا جاتے ہیں۔

آفتاب شہزاد بتاتے ہیں کہ اس کے جاننے والے مجھے مل جاتے ہیں اور میرے جاننے والے اس سے جا ملے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگ دھوکہ کھاجاتے ہیں۔ بعد ازاں ہمیں تعارف کروانا پڑتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میری 6 بیٹیاں ہیں جنھیں مہنگی تعلیم دلائی تاکہ۔۔ غریب رکشہ ڈرائیور کی زندگی کی کہانی سوشل میڈیا پر چھا گئی

ہم بچپن سے ایک ساتھ تھے ۔۔ من پسند لڑکی سے شادی کے انتظار میں 40 سال سے کنوارہ رہنے والا بوڑھا پاکستانی