in

میری 6 بیٹیاں ہیں جنھیں مہنگی تعلیم دلائی تاکہ۔۔ غریب رکشہ ڈرائیور کی زندگی کی کہانی سوشل میڈیا پر چھا گئی

میری 6 بیٹیاں ہیں جنھیں مہنگی تعلیم دلائی تاکہ۔۔ غریب رکشہ ڈرائیور کی زندگی کی کہانی سوشل میڈیا پر چھا گئی

ہمارے والد نے ہمیں تعلیم دلوانے کے لئے کیا نہیں کیا؟ انھوں نے ہر وہ کام کیا جس سے ہم کچھ اچھا کھا سکیں اور پڑھ سکیں۔

ہمارے والد رکشہ چلاتے ہیں لیکن انھوں نے ہمیں پڑھانے کے لئے ہر طرح کی محنت مزدوری بھی کی۔ جب کوئی کہتا کہ بیٹیوں کو پڑھا کر کیا کروگے یہ تو اگلے گھر چلی جائیں گی تو ابو ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے تھے“

یہ کہنا ہے کراچی کے رہائشی امجد علی کا۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں ابھی بھی کچھ پسماندہ علاقوں میں لوگ بیٹیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں یا پھر غربت کی وجہ سے انھیں پڑھانے سے گریز کرتے ہیں

وہیں امجد علی نے غریب ہونے کے باوجود اپنی ٦ بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم بھی دلائی اور ان کا حوصلہ بندھاتے ہوئے انھیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا۔ آئیے جانتے ہیں ان کی کہانی۔

ایک بار جیل گیا تو بیٹی نے رہا کروانے میں مدد کی
امجد علی کہتے ہیں کہ ان کی بڑی بیٹی نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ایک بیٹی نے زیبسٹ سے پڑھا اور تیسری ن آئی بی سے ڈگری مکمل کی۔ باقی ٣ چھوٹی بیٹیوں کے علاوہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو پڑھ رہا ہے۔

امجد علی کے مطابق ایک بار جائیداد کے سلسلے میں ان کے بھائی نے انھیں جیل بھی بھجوادیا تھا تب ان کی بڑی بیٹی نے ہی انھیں رہا کروانے میں مدد کی۔۔ ان کا کہنا ہے کہ بس وہ چاہتے ہیں

کہ ان کی بیٹیاں اچھی سے اچھی تعلیم حاصل کریں اور اپنا، والدین اور ملک کا نام روشن کریں۔ جو لوگ کہتے تھے ہے بیٹیوں کو نہیں پڑھاؤ میں ان سے کہتا تھا کہ کیوں نہ پڑھاؤں میں اپنی بیٹیوں کو ضرور پڑھاؤں گا۔

بیٹیاں بھی باپ کی محنت کی قدر کرتی ہیں
امجد علی کی بیگم کا بھی یہی کہنا ہے کہ ان کی بیٹیوں نے ان کے والد کی محنت کا حق ادا کردیا اور بہترین اداروں سے تعلیم حاصل کرکے ان کا سر فخر سے بلند کردیا۔ امجد علی کی بیٹیاں بھی اپنے والد کی محنت کی قدر کرتی ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا کبریٰ خان گوہر رشید سے شادی کریں گی؟

ہم شکل بھائیوں کے پیشے بھی ایک جیسے کہ لوگ دھوکہ کھا جائیں ۔۔ ان جڑواں بھائیوں کے ساتھ کیسے واقعات پیش آتے ہیں؟ دلچسپ باتیں جانیں