in

عمران خان سے اہم شخصیت کی ملاقات

عمران خان سے اہم شخصیت کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اقتدار کی بجائے اقدار

اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے،امریکی اشاروں پر متحرک کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

 جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اوردیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .

اسلاموفوبیا کے انسداد اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کے حوالے سے عمران خان کی کاوشوں کو سراہا . مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے انسداد اور ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے عمران خان کی خدمات غیرمعمولی ہیں .

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور اسکے قیام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں . انہوںنے کہاکہ عمران خان اتحادِ امت خصوصاً امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تجویز کرنے والے پہلے مسلم رہنما ہیں .

انہوںنے کہاکہ آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کیخلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی، ضمیرفروش اور ملت فروش گروہ سے نہیں حب رسولِ مکرم علیہ السلام سے سرشار رہنما سے نسبت چاہتا ہوں . انہوںنے کہاکہ ملک و ملت کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملکر اپنا حصہ ڈالیں گے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’میرے لیے ن لیگ اور پی پی سے بات کریں‘‘ فواد چوہدری نے یہ کس کو کہا؟ تہلکہ خیز انکشاف

گوگل کی بارہویں جماعت کے طالبعلم کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے تنخواہ کی پیشکش