رکوع میں جانا تھا، مولانا سجدے میں لے گئے ۔۔ عید کی نماز میں ہونے والے واقعات، ویڈیو دیکھیں
عید الفطر کی نماز ایک ایسی نماز ہے جو کہ اکثر لوگ پڑھتے وقت بھول جاتے ہیں کہ اب سجدہ کرنا ہے یا رکوع میں جانا ہے لیکن یہ صورتحال مشہور شخصیات کے ساتھ بھی ہو چکی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سراج الحق:
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی اپنے بیانیے کی وجہ سے سب میں مشہور ہیں، لیکن جب عید کی نماز پڑھانے لگے تو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
سراج الحق بڑی عید کی نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران امیر جماعت اسلامی کو رکوع میں جانا تھا مگر وہ سجدے میں ہی چلے گئے ساتھ اپنے دو سے تین نمازیوں کو بھی لے گئے۔
لیکن پیچھے کھڑے اقامت دینے والے نے ضرور انہیں ٹوکہ جس کے بعد سراج الحق بھی واپس اٹھ کھڑے ہوئے اور رکوع میں چلے گئے۔
مولانا فضل الرحمٰن:
نماز عید کے دوران جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی کچھ ایسا کر گئے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ دراصل مولانا فضل الرحمٰن اپنے آبائی علاقے میں نماز عید کی امامت کرا رہے تھے کہ اسی دوران رکوع میں جانا تھا۔
لیکن مولانا رکوع میں جانے کے بجائے سیدھا سجدے میں جانے لگے، یہ منظر دیکھ کر پیچھے کھڑے نمازی بھی مولانا کی دیکھا دیکھی سجدے میں جا رہے تھے لیکن ان میں سے کچھ تو رک گئے لیکن ایک شخص آنکھیں بند کر کے مولانا پر اندھا اعتماد کر رہا تھا۔
پھر ہوا کچھ یوں کہ سجدہ کرنے ہی لگا تھا کہ آنکھیں کھول ہی لیں اور واپس اٹھ کر رکوع کرنے لگا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
فیصل مسجد کے امام:
AKISTAN SHOWBIZ SPORTS INTERNATIONAL TECH FINANCE EDUCATION
Home
News
Latest
رکوع میں جانا تھا، مولانا سجدے میں لے گئے ۔۔ عید کی نماز میں ہونے والے واقعات، ویڈیو دیکھیں
ہماری ویب
02 May, 2022
عید الفطر کی نماز ایک ایسی نماز ہے جو کہ اکثر لوگ پڑھتے وقت بھول جاتے ہیں کہ اب سجدہ کرنا ہے یا رکوع میں جانا ہے لیکن یہ صورتحال مشہور شخصیات کے ساتھ بھی ہو چکی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سراج الحق:
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی اپنے بیانیے کی وجہ سے سب میں مشہور ہیں، لیکن جب عید کی نماز پڑھانے لگے تو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
سراج الحق بڑی عید کی نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران امیر جماعت اسلامی کو رکوع میں جانا تھا مگر وہ سجدے میں ہی چلے گئے ساتھ اپنے دو سے تین نمازیوں کو بھی لے گئے۔
لیکن پیچھے کھڑے اقامت دینے والے نے ضرور انہیں ٹوکہ جس کے بعد سراج الحق بھی واپس اٹھ کھڑے ہوئے اور رکوع میں چلے گئے۔
مولانا فضل الرحمٰن:
نماز عید کے دوران جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی کچھ ایسا کر گئے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ دراصل مولانا فضل الرحمٰن اپنے آبائی علاقے میں نماز عید کی امامت کرا رہے تھے کہ اسی دوران رکوع میں جانا تھا۔
لیکن مولانا رکوع میں جانے کے بجائے سیدھا سجدے میں جانے لگے، یہ منظر دیکھ کر پیچھے کھڑے نمازی بھی مولانا کی دیکھا دیکھی سجدے میں جا رہے تھے لیکن ان میں سے کچھ تو رک گئے لیکن ایک شخص آنکھیں بند کر کے مولانا پر اندھا اعتماد کر رہا تھا۔
پھر ہوا کچھ یوں کہ سجدہ کرنے ہی لگا تھا کہ آنکھیں کھول ہی لیں اور واپس اٹھ کر رکوع کرنے لگا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
فیصل مسجد کے امام:
سال 2021 میں فیصل مسجد میں نماز عید کے دوران ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ دراصل عید کی نماز کے دوران تکبیرات اہم ہوتی ہیں جو کہ عام نمازوں سے اسے منفرد بناتی ہیں۔
لیکن فیصل مسجد کے امام دوران نماز تکبیرات پڑھنا ہی بھول گئے، اس نماز میں صدر پاکستان سمیت کئی اعلیٰ سرکاری عہدے دار بھی موجود تھے۔
جب نماز ادا کرنے والی شخصیات نے امام صاحب کے پیچھے تکبیرات کے بغیر رکوع میں جانے لگے تو ہچکچاہٹ بھی واضح تھی کوئی کھڑا رہا تو کوئی رکوع میں چلا گیا۔