متھن چکرورتی کی طبعیت ناساز ۔۔ اسپتال میں داخل کروا دیا گیا
ہندوستانی فلمی دنیا کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کی طبعیت خراب ہو گئی ہے
جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسپتال میں بستر پر لیٹے ہوئے ہیں۔
تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں مگر ان کے بیٹے میموہ چکرورتی نے بتایا ہے
کہ ان کے والد کے گردے میں پتھری ہے جس کی وجہ سے انہیں بنگلور کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں اب اسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر انوپم ہزارہ نے بھی ان کی اس وائرل تصویر کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا اور ساتھ میں ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔