پیٹرول کی قیمت میں 83 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز، عوام پریشان
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی دو سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کردی ہیں۔
جن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 21 روپے 30 پیسے جبکہ جی ایس ٹی اور لیوی کے ساتھ فی لیٹر قیمت میں 83 روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر، پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی،
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش پیش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظمشہباز شریف دیں گے۔
جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اپریل کی رات 12 بجے سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے سب سے زیادہ عام طبقہ متاثر ہوگا۔