in

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کے لئے بُری خبر!!!! وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کر دیا

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کے لئے بُری خبر!!!! وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا، ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والے جوابات نامعقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب

اراکین قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی کی اہم ملاقات ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز تیار ہو گیا۔

ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین کیخلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔ تحریک انصاف دستور کے آرٹیکل 63-اے (ون) کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے جارہے ہیں، وزیراعظم نے بے ضمیر اراکین کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات دی ہیں۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ دستور اراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی ہدایات سے کھلا انحراف کیا ہے،

ضمیر فروشی اور ہارس ٹریڈنگ جیسے سنگین دستوری جرم کے مرتکب اراکین صادق و امین بھی نہیں رہے، چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں ریفرنسز تیار کرلئے ہیں، منحرف اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کے تحت ریفرنسز جلد سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیے جائیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

65 بادشاہوں کی گمشدہ قبریں دریافت