’’عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے ‘‘ سمجھتے کے حوالے سے مراد سعید کا بڑا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو باور کرایا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں۔ پاکستان کا مقدمہ ہرقیمت پر لڑیں گے ،ملک کیلئے ہرقسم کی لڑائی کیلئے تیار ہیں، عمران خان کے مخالفین کرپٹ، کیس ختم ہو چکا ۔
آصف زرداری اور نوازشریف کی مجبوریاں ہیں کپتان کی نہیں۔ وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے ،سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ایک انٹرویومیں مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن کا سب سے بڑا مطالبہ ہی یہ تھا
کہ ہمیں این آراو دیدو اپوزیشن تو یہ چاہتی ہے کہ ان کے کیسز ختم کر دیں ہمیں نہ پکڑیں ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کسی طرح نیب کو بند کر دیں، اپوزیشن بیرونی فنڈنگ سے تحریک عدم اعتماد لا رہی ہے
ان کو بیرون ممالک سے فنڈنگ ہو رہی ہے۔مرادسعید نے کہا کہ عمران خان اسلامی ممالک کو متحد کرنے جا رہا ہے اسلامی ممالک کو متحد کرنے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے،22
اور 23 مارچ کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اسلام آباد آ رہے ہیں اور فضل الرحمان اجلاس والے دن لانگ مارچ کر کے کیا پیغام دیناچاہتے ہیں یہ تو اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا مقدمہ لیکر گئے عمران خان کی آواز پر ہی اسلاموفوبیا کیخلاف قراردادمنظور کی گئی لیکن شہبازشریف کہتے ہیں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی کیا ضرورت تھی
ہمیں شہید کیا جا رہا تھا کسی اور جنگ میں شراکت دار کیوں بنیں، عمران خان ملک کی خودداری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔