in

سوچتا تھا دوسری شادی کرلوں۔۔ شاہد آفریدی نے پہلی بار اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشافات کردیے؟

سوچتا تھا دوسری شادی کرلوں۔۔ شاہد آفریدی نے پہلی بار اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشافات کردیے؟

“شادی ماں باپ کی پسند سے کی۔ پہلے یہی سوچتا تھا کہ بیوی اچھی نہیں ہوئی تو دوسری شادی کرلوں گا لیکن پہلا تجربہ ہی اتنا اچھا ثابت ہوا

کہ دوسرے کی ضرورت نہیں پڑی۔ ماں باپ بچوں کے لئے اچھا سوچتے ہیں اور اچھا فیصلہ کرتے ہیں“

یہ کہنا ہے پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن اور سابق کھلاڑی شاہد آفریدی کا۔ شاہد آفریدی نے حال ہی میں نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے

اپنی شادی شدہ زندگی اور بیٹیوں کے متعلق چند انکشافات کیے جن میں سے چند ہم یہاں اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے بیان کررہے ہیں۔

کبھی بیٹے کی خواہش نہیں ہوئی

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ مجھے اللہ نے 4 بیٹیاں دی ہیں۔ مجھے کبھی بیٹوں کی خواہش نہیں ہوئی۔ بیٹیاں میرے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتی ہیں۔ لیکن جو لباس وہ پہنتی ہیں اس میں باقاعدہ کرکٹر نہیں بن سکتیں۔

ہر بیٹی میں میری جھلک ہے

شاہد آفریدی نے مزید بتایا کہ ان کی ہر بیٹی میں ان کی کوئی نہ کوئی جھلک موجود ہے جیسے دوسری بیٹی ان کی طرح جذباتی اور شرارتی ہے جبکہ سب سے بڑی بیٹی سچی اور کھری ہے۔

اللہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے

بحیثیت باپ ان کا کہنا تھا کہ میں دعا کرتا ہوں اللہ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے اس کے علاوہ بچوں کو ڈاکٹر انجینئر بنانے سے زیادہ ضروری ہے کہ ان کو صحیح غلط سمجھایا جائے ان کی کردار سازی کی جائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نمبر 1 بننے کے بعد محمد رضوان نے اپنی کامیابی کی کہانی سنا دی

بیٹے کا نکاح سادگی سے مسجد میں کیا، 25 لاکھ روپے غریبوں کے کھانے پر خرچ کیے ۔۔ والد سب کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟