کابینہ تحلیل کر دیں۔۔۔وزیراعظم کے پاس اب بچنے کا واحد حل کیا ہے؟ قریبی ساتھی اورعمران خان کے عزیز ترین رہنما نے آج کپتان کے چھکے چھڑا دیے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے لئے بُری خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں ۔ ایک جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف دائر کی گئی
درخواست پر اعتراض لگا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے کابینہ تحلیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملتمس ہوں کہ کابینہ تحلیل کردیں آپ اکیلے ہی سب کچھ سنبھال سکتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک دور اندیش اور درست فیصلوں کے داعی ہیں ورنہ یہ بگڑے دل شہزادے آپ کو سب کی تنقید کا مرکز بنا دیں گے کیوں کہ جو آپ چاہتے ہیں کچھ نو وارد سمجھنے سے قاصر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا لیکن وجوہات سے آگاہ نہیں کیا ، ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کے ساتھ تحریک انصاف کو بھی چھوڑ چکا ہوں اور مزید دو اراکین بھی بہت جلد مستعفی ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا
کہ اگر میں نے استعفے کی وجہ بتادی تو پورا پاکستان دہل جائے گا اور قیامت آ جائے گی ، عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرپاس گورنر، علی زیدی اور فیصل وواڈا سمیت رہنماؤں نے کراچی تباہ کر دیا، اب سب کا مقابلہ کروں گا ، جنہیں کراچی کو تباہ کرنا تھا انہوں نے تباہ کردیا اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ورنہ جو کچھ ہورہا ہے بہت برا ہورہا ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس میرے سے بات کرنے کا وقت نہیں۔