in

وہ سیاسی جماعت جس نے عدم اعتماد کے شور میں تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کا دوٹوک اعلان کردیا

وہ سیاسی جماعت جس نے عدم اعتماد کے شور میں تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کا دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے حالات کافی کشیدہ ہو چکے ہیں ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی کو شش میں لگے ہوئے ہیں تاہم اس مشکل وقت میں تحریک انصاف کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ ہماری تمام اخلاقی سپورٹ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس پی کی قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں ہے۔ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں حکومت کی حمایت کرنے کا اعلان کیا

اور کہاکہ اس وقت تمام پاکستانیوں کو پتا ہے کہ ملک میں حکومت گرانے اور حکومت بچانے کی گھناونی گیم چل رہی ہے، سندھ میں ایم کیو ایم  گزشتہ 40 سال سے پیپلز پارٹی سے سندھ کے حقوق لینے کی علمبردار تھی،  آج انہی کے ساتھ جا بیٹھی ہے ،

 یہ عمران خان صاحب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے کہ آج ایم کیو ایم کا وزیر جو عمران خان کی کابینہ میں بیٹھا   ہے اور حکومت کو گرانے کے لئے منصوبے بنائے جا رہے ہیں، علی الاعلان حکومت کو گرانے کے منصوبوں میں حصہ دار بن رہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ اگر سندھ میں پورے پاکستان میں ان کی غیر تسلی بخش کارکردگی کے باوجود اگر موجودہ حکومت کا نعم البدل ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہی ہوں گے تو اخلاقی طور پر ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضور اکر م ﷺنے فرمایا: یہ پودا ہےیہ شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جان کر آپ بھی استعمال کرنا شروع کردیں گے

’’عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے ‘‘ سمجھتے کے حوالے سے مراد سعید کا بڑا اعلان