2022 کے آغاز پر معروف موبائل کمپنی کا کونسا فون بند ہوجائیگا؟
لاہور: (ویب ڈیسک) ایک دور میں انتہائی مقبول رہنے والے بلیک بیری فونز کی سروسز چار جنوری کو ختم ہو رہی ہیں۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پرانی ڈیوائسز کے لیے سروسز چار جنوری کو ختم کر دی جائیں گی۔ جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور اور قابل نفرت سروس تصور کیا جاتا تھا۔
بلیک بیری نے کہا کہ چار جنوری کے بعد یہ فونز پہلے کی طرح قابل اعتماد طریقے سے کام نہیں کریں گے اور ان پر ڈیٹا، ٹیکسٹ یا ایمرجنسی نمبرز سمیت فون کالز جیسی سروسز ختم ہو جائیں گی۔
بلیک بیری فون بھی کئی دیگر ٹیکنالوجیز کی طرح ختم ہونے جا رہا ہے جو کسی زمانے میں بیک وقت بہت ہی مشہور اور قابل نفرت سروس تصور کیا جاتا تھا۔ اس نے موبائل کی دنیا میں انقلاب کو آگے بڑھانے میں مدد کی اور کاروبار میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا۔
اگرچہ بلیک بیری کو پہلے بھی متعدد بار ناکارہ قرار دیا جا چکا ہے لیکن اس تازہ ترین اقدام کا مطلب یہ ہے کہ یہ فونز اب خود ہی کام کرنا چھوڑ دیں گے۔ 2016 میں جب بڑے پیمانے پر بلیک بیری کی جگہ ایپل اور دیگر سمارٹ فونز نے لے لی تو کمپنی نے فونز سے ہٹ کر سافٹ ویئر بنانے کا اعلان کیا تھا
اور کہا کہ وہ کمپنیوں اور حکومتوں کو سکیورٹی ٹولز فراہم کرنے پر توجہ دے گی۔ کمپنی نے بلیک بیری برانڈ کو دوسری کمپنیوں کو فروخت کر دیا جنہوں نے اس نام سے ڈیوائسز بنائی ہیں۔
2020 میں بلیک بیری نے کہا تھا کہ اس اقدام کے مکمل ہونے کے بعد وہ پرانی ڈیوائسز پر موجود لیگیسی سروسز کو آف لائن کرنا شروع کر دے گی۔ وہ فونز، جو بلیک بیری کے اپنے آپریٹنگ سسٹمز یعنی بلیک بیری 7.1 OS اور اس سے پہلے کے بلیک بیری 10 سافٹ ویئر پر چلتے تھے، کے لیے 2022 کے آغاز پر ختم کرنے کی تاریخ دی گئی تھی۔
اگلے ہفتے بالآخر یہ تاریخ آ رہی ہے اور یہ سپورٹ ختم ہو جائے گی۔ اگرچہ یہ فون اب بھی بلیک بیری کی سروسز کے بغیر اپنے کچھ فنکشنز انجام دینے کے قابل ہوں گے لیکن ان کے بہت سے اہم فیچرز کو ہٹا دیا جائے گا اور فونز پہلے کی طرح قابل اعتماد طریقے سے کام نہیں کریں گے۔ بلیک بیری نے کہا ہے
کہ یہ سروس اس عزم کے ساتھ ختم کی جا رہی ہے کہ یہ اب سکیورٹی سافٹ ویئر میں کام کرتی رہے گی اور پرانی مصنوعات اس کے کاروبار کی عکاسی نہیں کرتیں۔ کمپنی نے کہا کہ اس منتقلی کے بعد کے سالوں میں اسے اپنے وفادار شراکت داروں اور صارفین کا طویل تعاون حاصل تھا جو ان کے شکریے کا اظہار ہے۔