بیوی کو دریا میں نہاتے ہوئے شوہر کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسان کی جب نئی نئی شادی ہوتی ہے تو عشق کا بھوت سر پر سوار ہوتا ہے میاں بیوی یک جان دو قالب کی مانند ہوتے ہیں ایسا ہی
ایک واقعہ اب پیش آیا ہے۔ بھارت میں دریا میں نہاتے ہوئے بیوی کو اپنے شوہر کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا ۔
قریب ہی موجود نوجوانوں نے درگت بنا ڈلی ، معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق خاتون اور اس کا شوہر دریا میں نہا رہے تھے
کہ ان کے قریب ہی دیگر نوجوان بھی دریا کے پانی سے لطف اندوز ہو رہے تھے ، دریا میں نہانے کے دوران بیوی نے محبت سے اپنے شوہر کو چوم لیا اور یہ منظر قریب میں ہی موجود نوجوانوں نے بھی دیکھ لیا جس پر انہوں نے لڑکے کو پانی سے گھسیٹ کر باہر نکالا
اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، لڑکی اور لڑکے کی نئی نئی شادی ہوئی تھی ، دریا میں موجود لڑکے کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے نعرے لگاتے رہے کہ ایسی فحاشی نہیں چلنے دیں گے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر یمنا نگر میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر دو درجن سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے ٹمز ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا
پولیس نے روزانہ کا رجسٹر چیک کیا تو اس میں ان لوگوں کا کوئی اندراج نہیں تھا جو ہوٹل کے مختلف کمروں میں موجود تھے۔
پولیس نے کارروائی کے دو درجن سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ تمام افراد موجود تھے جس کے باعث پولیس نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔