in

میں شادی کا کھانا ضائع نہیں ہونے دوں گی ۔۔

میں شادی کا کھانا ضائع نہیں ہونے دوں گی ۔۔

میں شادی کا کھانا ضائع نہیں ہونے دوں گی ۔۔ بھائی کی شادی پر سجی سنوری بہن نے شادی کا بچا ہوا کھانا غریبوں میں تقسیم کر دیا

بھائی کی شادی ہو اور بہنیں ہنسی مزاق نہ کریں یہ ممکن نہیں لیکن کئی لڑکیاں انسان دوست بھی ہوتی ہیں اورخوشی کے موقعے

پر بھی معاشرے کے غریب لوگوں کو بھولتی نہیں تو بلکل کچھ اسی طرح کا واقعہ بھارتی ریاست بنگال میں پیش آیا۔جہاں دولہے کی بہن

شادی کے بعد تمام بچا ہوا کھانا لے کر کلکتہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی جہاں اس نے انتہائی پیارے اور پر خلوص انداز سے غریب بچوں

میں کھانا تقسیم کیا۔ دولہے کی بہن کا نام پاپیا بتایا جا رہا ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ہر کسی شادی میں کھانا لوگ ضائع کر دیتے ہیں

جسے ہرگز ضائع نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے اچھے سلیقے سے ضرورت مندوں میں بانٹ دینا چاہیے۔یہاں یہ بتا دینا بھی نہایت ضروری ہے کہ پاپیا نامی اس لڑکی کی تصویر ایک بھارتی فوٹو گرافر

نے کھینچی اور فیس بک پر شیئر کر ڈالی اس تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی نےانتہائی خوبصورت لباس اور قیمتی جیولری زیب تن کر رکھی ہے۔اور بچوں میں کھانا تقسیم کر رہی ہے۔

یہ فلاحی کام کرنے کی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہر جگہ لڑکی کی اب بے انتہا تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نس پر نس چڑھ جائے تو جان ہی نکال دیتی ہے۔۔ جانیئے فوری طور پر راحت پانے کے چند آسان طریقے

ٹیم پاکستان آپ بال اور بیٹ سے اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تھے! پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد رمیز راجہ کا قومی ٹیم کو سپورٹ