والد کی لاش لے جانی تھی لیکن ایمبولینس نہیں ملی کیونکہ ۔۔ باپ کی لاش کے سامنے بیٹھی بے یار و مدد گار بیٹی کی تصویر وائرل
کتنا دردناک منظر ہوتا ہے جب کسی کا پیارا اُس کے سامنے دنیا سے رخصت ہوجائے۔ فوت ہونے والے کی لاش سامنے رکھی ہو اور وہ صدمے کی حالت میں بیٹھا ہوا یقینا وہ لمحہ انتہائی افسوسناک ہوتا ہوگا۔
ایسا ہی ایک منظر دیکھنے میں آیا جب ایک بیٹی اپنے والد کی لاش کے سامنے بے یار و مدد گار بیٹھی ہے۔ مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ دردناک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو ایک صارف کے شئیر کی ہے۔ صارف نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا
کہ جاں بحق والد کی لاش لے جانے کے لیے ایمبولینس کی ضرورت تھی۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے والد کی میت ایمبولینس تک نہ پہنچائی جا سکی۔
باپ کی لاش کے سامنے بیٹی خاموشی کے ساتھ ایک ٹرک میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہے۔ لڑکی خاموشی سے اپنے باپ کی لاش کے پاس بیٹھی ہے۔
اس تصویر پر بہت کچھ کہا جا سکتا ہے بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں کہ کیا واقعی انسانیت کا جنازہ نکل چکا ہے۔ شہر میں
ہزاروں کی تعداد میں ایمبولینس گھومتی رہتی ہیں کیا کسی میت کو اسپتال لے جانے سے زیادہ ضروری پیسے ہیں جو اگر نہ دیئے جائیں تو وبال آجائے گا۔
یہ انتہائی المناک بات ہے جس پر حکومتِ وقت کو غور فکر کرنے کی ضرورت تھی۔ اور یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ شہر میں کئی ایسے افراد موجود ہیں جن کو اللہ نے مال و دولت سے نوازا ہے
جن پر بحیثیت انسانیت یہ فرض ہے کہ وہ اس بہن کی مدد کرتے اور اس کے والد کی لاش کو یوں کسی ٹرک میں پڑے نہ دیتے۔
مذکورہ تصویر دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو دیکھ کر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے یہ تصویر بنگلادیش میں لی گئی ہے جو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تصویر ڈھاکہ میڈیکل کالج کے سامنے سال 2019 میں لی گئی تھی جو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے