in

ایپل کمپنی اپنے انجینئرز کو فیس بک کے پاس جانے سے روکنے کیلئے کیا کچھ دیتی ہے؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

ایپل کمپنی اپنے انجینئرز کو فیس بک کے پاس جانے سے روکنے کیلئے کیا کچھ دیتی ہے؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

ایپل کمپنی اپنے انجینئرز کو فیس بک کے پاس جانے سے روکنے کیلئے کیا کچھ دیتی ہے؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کی طرف سے اپنے کچھ انجینئرز کو 50ہزار ڈالر (تقریباً 89لاکھ روپے)سے ایک لاکھ 80ہزار ڈالر (تقریباً 3کروڑ 20لاکھ روپے)تک کی خطیر رقم بونس میں دیئے جانے کا حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایپل اپنے انجینئرز کے ایک گروپ کو اتنی خطیر رقم بونس

میں اس لیے دیتی تھی تاکہ وہ اس کے ہاں نوکری چھوڑ کر کسی دوسری متحارب کمپنی، بالخصوص فیس بک کے پاس نہ چلے جائیں۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے اتنا زیادہ بونس ان انجینئرز کو دیا جاتا ہے جو سیلیکون ڈیزائن، ہارڈویئر، کچھ مخصوص سافٹ ویئرز اور آپریشن گروپ میں کام کرتے ہیں۔

انتہائی اعلیٰ کارکردگی کے حامل کئی انجینئرز کو یہ بونس کمپنی کے شیئرز کی صورت میں بھی دیا جا چکا ہے تاکہ وہ ایپل کو چھوڑ کر کسی اور کمپنی میں ملازمت نہ کر لیں۔ایپل اور فیس بک اگرچہ مختلف طرح کے کاروبار کر رہی ہیں، اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہیں اور پھر مارک زکربرگ کی کمپنی فیس بک، جس کا نام اب میٹا رکھا جا چکا ہے،

اپنی ایک سمارٹ واچ بھی تیار کر رہی ہے، گویا اس اقدام سے وہ ایپل کے مقابلے میں آ جائے گی۔ حالیہ چند مہینوں میں ایپل سے نوکری چھوڑنے والے 100کے لگ بھگ انجینئرز کومیٹا ہائر کر چکی ہے۔ اسی طرح ایپل بھی میٹا کے کچھ کلیدی ملازمین کو اپنے ہاں نوکری دے چکی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2022 کے آغاز پر معروف موبائل کمپنی کا کونسا فون بند ہوجائیگا؟

عثمان مرزا تتلیوں اور بھونڈوں کو ایسی کونسی سہولت فراہم کرتا تھا کہ وہ اس کی طرف دوڑے چلے آتے تھے؟ اوریا مقبول جان نے سارا ماجرہ کھول کر سنا دیا