in

منگیتر امتحان میں فیل، نوجوان نے سکول کو آگ لگا دی

منگیتر امتحان میں فیل، نوجوان نے سکول کو آگ لگا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ عشق اندھا ہوتا ہے۔ امتحان میں ناکامی پرپیاروں کی طرف سے سخت رد عمل آتا ہے مگر جو رد عمل ایک لڑکی

کے منگیتر کی طرف سے دیکھا گیا وہ حیران کن ہے۔مصرکی المنوفیہ گورنری میں پیش آیا جہاں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پرلڑکے نے اسکول کو آ گ لگا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم السبع کے نواحے علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے۔عجیب و غریب واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب الغربیہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ

کو السنطہ پولیس اسٹیشن سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کفر سالم النحال اسکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ۔اطلاع ملنے کے فورا بعد تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں

اور انہیں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس، شہری دفاع اور مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ آتش زدگی سے اسکول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ۔آگ لگنے سے اسکول کے منتظمین

اور پرنسپل کے کمروں میں آگ لگ گئی اور کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا کہ ملزم نے کفر سالم النحال سکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ سکول میں فیل ہو گئی تھی۔ ملزم نے

اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے سکول کو آگ لگائی۔ ملزم آگ لگا کر فرار ہوگیا۔ دوسری جانب  بالی ووڈ اداکار ارجن کپور پہلی بار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سے عشق بارے کھل کر

بول پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن پور  بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل بونی کپور کے بیٹے اور انیل کپور کے بھتیجے سمجھے جاتے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہوٹلوں پر بھی کام کیا ۔۔ اینکر جمیل فاروقی کون ہیں؟ جانئیے ان سے متعلق چند باتیں جو کم لوگ جانتے ہیں

نماز فجر کے بعد صرف 7 مرتبہ یہ پڑھیں رزق میں ایک دم اضافہ ہوگا