in

نواز حکومت کا خاتمہ ایک سوچے سمجھے سکرپٹ کے تحت ہوا :

نواز حکومت کا خاتمہ ایک سوچے سمجھے سکرپٹ کے تحت ہوا :

لاہور (ویب ڈیسک) میں آج پٹاری سے کسی آڈیو یاویڈیوکیسٹ کا سنپولیا یا شیش ناگ نہیں نکال رہا نہ کسی پہلے سے زیرگردش کیسٹ کی صداقت پر بحث کرنا مقصود ہے میں ایک ایسی گواہی ریکارڈ پرلانا چاہتا ہوں جسے جھٹلانا کسی سیاسی فنکارکے لیے ممکن نہیں ہوگا۔ یہ گواہی دراصل ایک خبر ہے

جو وزارت عظمیٰ سے نواز شریف کی بیدخلی سے آٹھ ماہ قبل ایک بھارتی صحافی ایم ۔ جے۔ اکبر کی زیرادارت مرتب ہونے والے معروف ویب میگزین Sunday Guardian live(سنڈے گارڈین لائیو) میں شائع ہوئی۔نامور صحافی عرفان صدیقی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ یہ سٹوری بھارت کے ایک کہنہ مشق ایڈیٹر، صحافی، تجزیہ نگار، ماہر تعلیم اور محقق، مادھونا لپٹ Madhav Nalpatکی ہے۔ نالپٹ معروف اخبار ٹائمز آف انڈیا کے ایڈیٹر رہے۔ سنڈے گارڈین لائیو کے ایڈیٹوریل ڈائریکٹر رہے، جیو پولیٹکس کے پروفیسر کے طورپر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی یہ سنسنی خیز سٹوری 6نومبر 2016کو صبح دو بج کر ایک منٹ پر اپ لوڈ ہوئی۔ تب جنرل راحیل شریف اپنے منصب پر قائم تھے

اگرچہ ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف تین ہفتے باقی تھے لیکن ان کے گوشۂ دل میں توسیع کا چراغ ابھی تک ٹمٹما رہا تھا۔ وہ کسی معجزے کے منتظر تھے۔ناکارہ فضول اور لایعنی (frivolous)قرار دی جانے والی پٹیشنز سپریم کورٹ میں لگ گئی تھیں۔ بینچ تشکیل پاگیا تھا اورباقاعدہ سماعت شروع ہونے کو تھی دوردور تک کسی JITکا نام ونشان بھی نہ تھا۔ نواز شریف بھاری پارلیمانی اکثریت کے ساتھ اپنے عہدے پر موجود تھے اور کاروبار حکومت عمدہ طریقے سے چل رہا تھا۔

سنڈے گارڈین لائیو 6نومبر 2016کی سٹوری کا عنوان تھا۔”GENERAL RAHEEL SHARIF PLANS JUDICIAL COUP AGAINST NAWAZ”’’جنرل راحیل شریف نے نواز شریف کے خلاف عدالتی بغاوت کا منصوبہ بنالیا ‘‘تفصیل میں بتایا گیا !’’پاکستان کی صورت حال پر نظر رکھنے والے اہم ممالک پیش بینی کررہے ہیں کہ راولپنڈی نے ایک منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ جس کا مقصد وزیراعظم نواز شریف کو 2017کے وسط تک اپنے

منصب سے ہٹا دینا ہے۔ اس دفعہ مشرف کے انداز میں فوجی بغاوت کا طریقہ اختیار کرنے کے بجائے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ نواز شریف کو منصب سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ سے کام لیا جائے ( جو اس کے لیے کوئی مشکل کام نہیں)۔ منصوبے کے مطابق سپریم کورٹ نواز شریف کو مجرم قراردیتے ہوئے اس پر کئی مقدمات کا آغاز کرے گی، عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے میں پانامہ پیپرز کے انکشافات کو بنیاد بنایا جائے گا۔ ‘‘ خبر میں مزید کہا گیا”Sources claim that imran khan,s latest agitation was scripted to ensure that pakistan supreme Court took up the matter of Nawaz Sharif,s corruption thus setting into motion the chaln of events expected to end in his downfall”’’ذرائع کا دعویٰ ہے

کہ عمران خان کی تازہ احتجاجی مہم کا سکرپٹ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی کرپشن کا نوٹس لے اوریوں زنجیر کی کڑیوں کی طرح ایک دوسرے سے جڑے اس سلسلہ واقعات کا نتیجہ نواز شریف کے زوال کی شکل میں ظاہر ہو‘‘۔سپریم کورٹ میں مقدمے کی کارروائی، جے۔ آئی۔ ٹی کے قیام اور اس کی رپورٹ اور اگست 2017سپریم کورٹ کے فیصلے سے آٹھ ماہ قبل چھپنے والے اس آرٹیکل میں سات امور کی نشاندہی کی گئی تھی۔1۔ راحیل شریف نے نواز شریف کو منصب سے ہٹانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ (ایسا ہی ہوا )2۔ نواز شریف کو فوجی بغاوت کے بجائے سپریم کورٹ کے ذریعے نکالا جائے گا۔ (ایسا ہی ہوا)3۔ عمران خان کے تازہ احتجاج کی سکرپٹ کا مقصد یہ ہے کہ سپریم کورٹ پر دبائو ڈال کر اسے سماعت کے لیے مجبور کیا جائے۔ (ایسا ہی ہوا)4۔نواز شریف کو بدعنوانی کے الزام میں ہٹایا جائے گا۔ (ایسے ہی ہوا)

5۔ اس الزام کا رشتہ پانامہ لیکز سے جُڑاہوگا۔ (ایسے ہی ہوا)6۔ نواز شریف کو وسط 2017تک فارغ کردیا جائے گا۔ (ایسے ہی ہوا۔ جولائی 2017)7۔ فراغت کے بعد نواز شریف پرمختلف النوع کے مقدمات کا آغاز ہوجائے گا۔ (ایسے ہی ہوا)جانے دیجئے آڈیو اور ویڈیولیکس کو شوکت عزیز صدیقی ، جج ارشد اور رانا شمیم کی گواہیوں اور بیانات حلفی پر مٹی ڈالیے۔ صرف زنجیر کی کڑیوں کی طرح ایک دوسرے میں پیوست سلسلہ ہائے واقعات پر ایک نظر ڈالیے۔ ہماری بے مایہ تاریخ کے اس ناٹک کے تحریر کار، ہدایت کار، پیش کار اور کردار سب اپنے چہروں کے تمام ترخدوخال کے ساتھ نمایاں نظر آئیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہ عالم لاہور میں قائم مسجد شب بھر کی تعمیر کا حیران کن واقعہ ، یہ مسجد راتوں رات کیسے تعمیر ہوئی تھی ؟ جانیے

خوفناک دھ م ا ک ہ !60افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی