in

مراد علی شاہ نے سندھ کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی،پھرکیاہوا؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

مراد علی شاہ نے سندھ کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی،پھرکیاہوا؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کراچی (نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی سندھ کی پاکستان سے علیحدگی کی دھمکی۔۔ سوشل میڈیاصارفین نے

آڑے ہاتھوں لے لیا۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی میں بیان دیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ہماری بات سمجھو، ہمیں پاکستان کا حصہ سمجھو، کچھ اور سوچنے پر مجبور مت کرو، ایسا نا ہو ہم کوئی اور فیصلہ کرلیںقبضہ نامنظور کے نعروں پر تحریک انصاف اور ایم کیوایم کو کھری کھری سناتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ تم کہتے ہو کہ ہم نے سندھ پر قبضہ کرلیا، تم لوگ کیا چاہتے ہو کہ ہم اسلام آباد جاکر اس پر قبضہ کریں؟وزیراعلیٰ سندھ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ مرادعلی شاہ کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، ان کا وطیرہ بن چکا ہے

کبھی سندھ کارڈ کھیلنا، کبھی دوسرے صوبوں کو گالی دینا۔سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ بھٹو نے ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگاکر پاکستان کے 2 حصے ہونے پر مجبور کیا اور اقتدار کیلئے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنوادیا اور اب انکا نواسہ اور داماد بھی اسی راستے پر چل پڑا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ جب پرفارمنس زیرو ہوگی، 14 سال مسلسل حکومت کرنے کے باوجود سندھ کی عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکیں گے تو لسانیت، صوبائیت کارڈ اور پاکستان سے علیحدگی کی دھمکی دینا ہی باقی رہ گیا ہے۔

کبھی پنجاب سے لڑائی، کبھی خیبرپختونخوا سے لڑائی، کبھی وفاق سے لڑائی، وفاقی حکومت کے فیصلوں پرعمل کرنے کی بجائے اسکے الٹ کرنا۔وزیراعلیٰ سندھ کے اس بیان پر حامد میر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں “ایسے حالات پیدا نہ کرو کہ کچھ اور سوچیں” اس بیان سے مجھے ایک نعرہ یاد آ گیا

“ چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بے نظیر” یہ نعرہ لگانے والی پارٹی کو کیا ہو گیا ہے؟ جب شیخ مجیب ایسی باتیں کرتے تھے تو ذوالفقار علی بھٹو انہیں روکتے تھے، حالات کیوں بگڑ رہے ہیں؟دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مراد علی شاہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور مرادعلی شاہ کے بیان کی مذمت کی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف مہنگی شادی

اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں کم مہنگائی ہے ،وزیراعظم