in

اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں کم مہنگائی ہے ،وزیراعظم

اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں کم مہنگائی ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں دیگر ملکوں سے کم مہنگائی ہے، تین ماہ پہلے پلان بنایا کہ کس طرح لوگوں پر مہنگائی کا دبائو کم کرسکتے ہیں، کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو پانچ لاکھ کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھی، آٹا اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دے رہے ہیں

فیصلہ کیا کہ مستحق خاندانوں کو کم قیمت پر آٹا،گھی اور دالیں فراہم کریں، غریب خاندان احساس راشن پروگرام میں خود کو رجسٹرڈ کریں۔ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے

کہ مستحق خاندانوں کی احساس راشن پروگرام میں رجسٹریشن کرائیں،بیس لاکھ خاندانوں کو سود کے بغیرکاروبار،گھرکیلئے قرض اور کسی ایک فرد کوٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آدھے سے زیادہ پیسا جو ماضی کی حکومتوں نے قرض لیے تھے ان کے سود میں چلا جاتا ہے،

ملک صحیح راستے پر چل پڑا ہے، ہماری ایکسپورٹ بڑھے گی ،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکالرشپس ہم دے رہے ہیں، ہم میرٹ کے تحت 63 لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپس دے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے آمدنی بڑھتی جائے گی مزید پیسا بچوں کی تعلیم پر لگائیں گے،

وزراء اپنے حلقوں میں جائیں اور مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کرائیں، اب تک پاکستان میں شارٹ ٹرم پلاننگ ہوئی اب ہم پہلی بار لانگ ٹرم پلاننگ کررہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مراد علی شاہ نے سندھ کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی،پھرکیاہوا؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

تحریک انصاف کا نائب صدرہی چلا گیا تو پیچھے کیا بچا ؟ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں ۔۔ کپتان کو بڑا دھچکا لگ گیا