ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف مہنگی شادی
ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف مہنگی شادی جنید صفدر کے ولیمے پر راحت فتح علی خان کو 75 لاکھ ایک گانا گانے کا دیئے جانے کا انکشاف سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے نواسے کی شادی ہونے والی ہے۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان جنید صفدر کی شادی میں
ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف مہنگی شادی جنید صفدر کے ولیمے پر راحت فتح علی خان کو 75 لاکھ ایک گانا گانے کا دیئے جانے کا انکشاف
سینئرصحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے نواسے کی شادی ہونے والی ہے۔معروف گلوکار راحت فتح علی خان جنید صفدر کی شادی میں فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے لیے انہیں 75 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
عارف حمید بھٹی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اتنی غربت چھائی ہوئی ہے ملک میں اتنی مہنگائی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس رہے ہیں کئی مجبور لوگ لوگ خودکشیاں
کرتے جا رہے ہیں تو دوسری طرف اتنی مہنگی شادیاں ہو رہی ہیں۔فرسٹ کلاس ٹکٹ دئیے جائیں گے، جہازوں میں لوگ آئیں گے،شادی پر اربوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں