Ad1
in

ہم جنس پرستوں کو سنگسار کیا جائے گا طالبان کے جج نے اعلان کردیا

Ad2

کابل (ویب نیوز) طالبان کے ایک جج نے اعلان کیا ہے کہ ہم جنس پرستی میں ملوث مردوں کو سنگسار کیا جائے گا۔
جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان جج عبدالرحیم نے کہا کہ اسلام میں اغلام بازی کی دو سزائیں ہیں۔ ایک تو انہیں سنگسار کیا جائے یعنی انہیں اس وقت تک پتھر مارے جائیں گے جب تک ان کی موت نہ ہوجائے۔

جج عبدالرحیم کے مطابق ہم جنس پرست کیلئے دوسری سزا یہ ہے کہ اس کے اوپر ڈھائی سے تین میٹر بلند دیوار گرادی جائے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے پورے ملک پر قبضے کی صورت میں شرعی قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔ جج عبدالرحیم نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک انگوٹھی چوری کرنے والے شخص کا ہاتھ کاٹنے کی سزا سنائی تھی۔ ” میں نے گھر کے مالک کو کہا کہ اگر آپ چاہیں تو چور کی ٹانگ بھی کاٹی جاسکتی ہے کیونکہ اس نے نہ صرف انگوٹھی چوری کی ہے بلکہ چادر چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا ہے جو دہرا جرم ہے تاہم گھر کے مالک نے کہا کہ صرف ہاتھ ہی کاٹا جائے۔”جج عبدالرحیم کے مطابق یہ جرم پر منحصر ہے کہ اس کی سزا کس نوعیت کی ہونی چاہیے۔ سزائیں انگلیوں کی پوریں کاٹنے سے شروع ہو کر سنگسار کرنے تک جا سکتی ہیں۔

Ad3

Ad4
Ad6

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اب ہر عورت کے پاس اپنی گاڑی ہوگی، عمران خان کا بڑا اعلان

سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کا اعلان کر دیا گیا