Ad1
in

سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کا اعلان کر دیا گیا

Ad2

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف صبح اعلان کریں شام کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ بھیج دوں گا۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے بعد کل شام لال حویلی کے باہر سے پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کروں گا،

مجھے شک ہے کہپیپلزپارٹی ن لیگ سے ایک سیٹ زیادہ لے گی، اپوزیشن نے ابھی سے رونا دھونا شروع کردیا ہے، انلوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، ساس اور بہو کی لڑائی ہو تو کہتے ہیں ڈی چوک جارہاہوں، میرے دل کا جانی بلاول کہتا ہے میں کشمیر میں آرہا ہوں، اس کا راستہ کون روک سکتا ہے، اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ آئندہ الیکشن کی تیاری کریں تین سال گزر گئے ہیں اور صرف ایک سال باقی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف نے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات میں فوج بھی موجود ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے شک ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے زیادہ نشتیں حاصل کرلے گی، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر رہی ہے، انہیں مفت مشورہ دے رہا ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بھائی سے ڈرے ہوئے ہیں اور بچارے لاپتہ ہیں، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کردے گی، ہم پر کشمیر فروشی کے الزام لگائے گئے، نوازشریف اب کیوں واویلا کررہے ہیں، نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھے ہیں کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند کردہ ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو چکی ہے، میڈیا پر کھیلنا ہے تو سب سے بڑا لیڈر میں ہوں۔

Ad3

Ad4
Ad6

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم جنس پرستوں کو سنگسار کیا جائے گا طالبان کے جج نے اعلان کردیا

لاکھوں سیاحوں کی آمد وادی کالام میں پٹرول 700 روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا