ابو کے کپڑے پہلی بار بدلے تو خود کو رونے سے روک نہیں سکا ۔۔ بیٹے نے جب بیمار والد کے کپڑے پہلی بار بدلے تو اس کے کیا جذبات تھے؟ ویڈیو
باپ کی عزت کرنا ہر اولاد پر فرض ہے کیونکہ جب آپ چھوٹے تھے تب وہی باپ آپ کو کندھے یا گود میں اٹھائے اسکول چھوڑنے جاتا تھا۔
آپ کی ہر خواہش پوری کرتا، مہنگی فیس ادا کرتا آپ کو اچھا کھلاتا پلاتا۔
اور جب باپ بوڑھا ہوجاتا ہے تو اسے بس اپنے بچوں کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں مانگتا۔ یہ سہارا فراہم کیا ہے
اس شخص نے اپنے بیمار والد کو جس کی ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے۔
ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پسند کی جا رہی ہے جس نے اپنے بیمار والد کو کپڑے پہنائے اور یہ خوبصورت کام انجام دیتے ہوئے
ان کے آنسو آگئے۔ مذکورہ ویڈیو پوسٹ مشہور فیسبک گروپ امپیتھی پاکستان سے لی گئی ہے جس میں ایک بیٹے نے والد کی انہیں لباس پہناتے ویڈیو شئیر کی ہے۔
گروپ یوزر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ جس کا انہوں نے جذباتی کیپشن درج کیا۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے یاد ہے پہلی بار جب میں نے بیمار والد کے کپڑے اور ڈائیپر بدلنے کی کوشش کی تھی اس وقت میں رو پڑا تھا۔