in

جان کا صدقہ سمجھ کر دے دیں ۔۔ والدین کا اکلوتا حافظ قرآن بچہ بھی ڈکیتوں نے چھین لیا، ماں باپ کے جینے کی وجہ بھی ختم

جان کا صدقہ سمجھ کر دے دیں ۔۔ والدین کا اکلوتا حافظ قرآن بچہ بھی ڈکیتوں نے چھین لیا، ماں باپ کے جینے کی وجہ بھی ختم

آج کل جس طرح ڈکیتی کی واردات میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم اس سب میں کراچی والوں بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں، کہ نقب زنی کی وارداتیں کس طرح انہیں خوف میں مبتلا کر رہی ہیں۔

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں 24 سال کا نوجوان بھی ڈکیتی مذاحمت اور واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

24 سالہ اُسامہ کو ڈکیتوں نے محض اس لیے مار دیا، کیونکہ اُسامہ ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت کر رہا تھا، اکثر اوقات خاص کر کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر کئی نوجوانوں کو جان سے مار دیا جاتا ہے، ایسے میں اچھا یہی ہے کہ اپنی جان کا صدقہ سمجھ کر دے دیں۔

یہی سمجھ لیں کہ یہ بے حس، لٹیروں کو جن کے لیے الفاظ بھی کم ہیں، جو خود محنت نہیں کر سکتے اور نہ ہی جن کے والدین انہیں سدھار پائے، وہ کیا سدھریں گے۔

یہی سمجھ کر جان کا صدقے کا سوچ کر دے دیں، کیونکہ اس دنیا کے بعد ایک عدالت اوپر بھی لگے گی، یہاں سے تو بچ جائیں گے مگر اوپر کی عدالت میں کیسے بچیں گے۔

لیکن 24 سالہ اُسامہ جو کہ حافظ قرآن تھا اور اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، وہ ان درندوں اور والدین کی شرمندگی کا باعث بننے والوں کی درندگی کا نشانہ بن گیا۔

ظاہر ہے، جوان اور اکلوتی اولاد کو کھونے کا غم کسی بڑے سانحے سے کم نہیں، یہ دکھ والدین بخوبی جانتے ہیں۔ تاہم عوام اب بھی حکومتی اقدامات پر مطمئن نہیں دکھائی دیتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر کھانسی تین ہفتے نا جائے تو یہ الرجی ہے۔۔۔الرجی والی کھانسی کو بھگانے میں مددگار آسان گھریلو ٹوٹکے

عبادت کے دوران ننھی بیٹی کو پاس رکھا کہ وہ گم نہ جائے ۔۔ باپ نے بیٹی کی حفاظت کے لیے ایسا کیا کیا کہ وہ کہیں جا نہ سکی، مسجد نبوی سے ویڈیو وائرل