in

بوڑھی ماں کا خیال پڑوسی رکھ رہے تھے ۔۔ والدہ کا خیال نہ رکھنے پر تینوں بیٹوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ کیا کیا؟

بوڑھی ماں کا خیال پڑوسی رکھ رہے تھے ۔۔ والدہ کا خیال نہ رکھنے پر تینوں بیٹوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ کیا کیا؟

دنیا میں ایسی کئی خبریں ہوتی ہیں، جو کہ سب کو افسردہ تو کر ہی دیتی ہیں، تاہم حیران بھی کر دیتی ہیں۔ایسی ہی ایک خبر نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔

ماں ایک ایسی ہستی ہے جو تمام تر مشکلات برداشت کر کے بھی اپنے چہرے سے مسکراہٹ کو ہٹنے نہیں دیتی ہے، لیکن یہی ماں جب بیٹوں کی بے رخی کو دیکھتی ہے تو ٹوٹ کر رہ جاتی ہے۔

وہ مائیں خوش قسمت ہوتی ہیں جنہیں ان کی اولاد آخری وقت تک اپنے سے جدا نہیں ہونے دیتی ہیں۔ الجزائر سے تعلق رکھنے والے تین بھائیوں نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب ان سے متعلق ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ تینوں بھائی شادی شدہ تھے اور اپنی والدہ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے۔

بھائیوں کا خیال تھا کہ جب ہم گھر سے ملازمت کے لیے نکلتے ہیں تو والدہ گھر میں آرام کرتی ہوں گی، ان کی بیویاں اپنی ساس کی خدمت کرتی ہوں گی۔

مگر یہ خیال ان کا اس وقت ٹوٹ کر رہ گیا جب اچانک تینوں بھائیوں نے کام سے واپس اچانک گھر آ کر بیویوں کو حیران کر دیا، اگرچہ بیویاں تو حیران ہوئیں مگر بیٹوں کی آنکھوں میں آنسو تھے کیونکہ والدہ پڑوسیوں کے پاس تھی۔

والدہ کو پڑوس میں رہنے والی خاتون نہلا رہی تھی اور ان کا خیال رکھ رہی تھی، یہ دیکھ کر تینوں بیٹے طیش میں آ گئے اور پھر بیویوں سے تکرار کرنے لگے۔ معاملہ اس حد تک گرم ہو گیا

کہ تینوں بھائیوں نے بیویوں کو طلاق ہی دے دی۔ ذرائع کے مطابق بیٹوں کی والدہ ضعیف العمر خاتون ہیں جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کاؤنٹی چیمپئن شپ: محمد عباس چھا گئے۔۔ 12 میچز میں 50 وکٹیں اپنے نام کر لی ظفرگوہر نے 11 میچز میں 5 فائفر لیے، دونوں کھلاڑی پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں نہیں

اگر مڈل آڈر کا مسئلہ حل کرنا ہے تو دلیر فیصلہ کریں، رضوان اور فخر سے اوپن کروائیں، نمبر 3 اور 4 پر یہ دو کھلاڑی، اور نمبر 5 پر شعیب ملک، عاقب جاوید