in

انوکی جن کا نام محمد حسین انوکی تھا، آج انتقال کر گئے

انوکی جن کا نام محمد حسین انوکی تھا، آج انتقال کر گئے

مشہور جاپانی اور عالمی شہرت یافتہ ریسلر انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کئی سال سے صحت کے مسائل سے دو چار تھے جس کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

انوکی کی وفات پر جاپان میں سوگ کا سماء ہے کیونکہ جاپانی عوام کی اپنے ریسلر سے خاص محبت تھی مگر ان کی وفات پر لوگ غمزدہ ہیں۔

انوکی کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن وہ حالیہ برسوں میں بیمار تھے اور انہیں وہیل چیئر پر اتار دیا گیا تھا۔

انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے۔ وہ 1979ء میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔

انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل تحسین ہے کہ انہوں نے پاک بھارت تعلقات کے فروغ کے لیےبھی اپنا کردار ادا کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔

ریسلر انوکی نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔

انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور 4 دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مجھے تھائی رائیڈ کی بیماری تھی، لیکن اب ختم ہوگئی ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا یہ طریقہ جس نے خاتون کی بیماری کا علاج کردیا

غیبی امداد ملنا شروع!بڑی طاقت نے عمران خان کی ’اسلام آباد کال ‘ کی حمایت کا اعلان کر دیا