in

مجھے تھائی رائیڈ کی بیماری تھی، لیکن اب ختم ہوگئی ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا یہ طریقہ جس نے خاتون کی بیماری کا علاج کردیا

مجھے تھائی رائیڈ کی بیماری تھی، لیکن اب ختم ہوگئی ۔۔ ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا یہ طریقہ جس نے خاتون کی بیماری کا علاج کردیا

خواتین میں تھائی رائیڈ کی بیماری کا ہونا ایک عام بات ہے۔ اب 10 میں سے 2 خواتین کو یہ بیماری ہو جاتی ہے، جو یقیناً تکلیف دہ ہے اور خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ ہمارے جسم میں کئی اقسام کے غدود پائے جاتے ہیں، جو مختلف کام سرانجام دیتے ہیں ان میں سے ایک اہم گلینڈ ”تھائی رائیڈ گلینڈ” کہلاتا ہے۔

تھائی رائیڈ عضو ایک تتلی کے سائز کا عضو جو ہماری گردن کے سامنے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ ایک اہم عضو ہے جو اہم ہارمونز کی پیداوار کا ذمہ دار ہے، جو ٹرائیوڈوتھیرونین triiodothyronine (T3) اور تائروکسین thyroxine (T4) سے بنتا ہے۔ یہ اہم افعال کو کنٹرول کرتا ہے جیسے وزن میں کمی ، میٹابولزم ، توانائی، بالوں کی صحت کو برقرار رکھنا وغیرہ۔ یہ آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو بھی متاثر کرتا ہے۔

تھائی رائیڈ (TSH) ایک اور اہم ہارمون ہے جو کہ تھائی رائیڈ کو مزید T3 اور T4 لیول پیدا کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔ اس طرح کوئی بھی ہارمونز کو کم کرنا ایک زیادہ فعال یا غیر فعال فعل کا باعث بن سکتا ہے اور تھائی رائیڈ کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

تھائی رائیڈ ایک ایسا اثر انگیز عضو ہے، جو جسم کے ہر دوسرے عضو پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ تھائی رائڈ کی بیماری کی وجوہات میں آیوڈین کی کمی شامل ہے جو پیدائشی طور پر کمی ہو سکتی ہے۔

مجھے تھائی رائیڈ کی بیماری تھی:

ڈاکٹر بلقیس کی ایک مریضہ بتاتی ہیں کہ مجھے تھائی رائیڈ تھا جس کی وجہ سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن جب سے میں نے ڈاکٹر بلقیس سے علاج کروایا اور ان کے بتائے گئے نسخے استعمال کیے میرا 9 ماہ میں مرض ٹھیک ہوگیا۔

تھائی رائیڈ کو ختم کرنے کا ڈاکٹر بلقیس کا طریقہ:

ریت، اجوائن

٭ ریت اور اجوائن کو توے پر گرم کریں اور اس وقت تک گرم کریں کہ جب تک یہ نیم گرم نہ ہو جائے، پھر اس کو ہاتھ لگا کر دیکھیں اگر زیادہ گرم ہے تو اس کو تھوڑا سا ٹھنڈا کرلیں۔ اس کو ململ کے کپڑے پر رکھ کر پوٹلی بنائیں اور اپنے گلے کی سکائی کرلیں۔ یہ عمل دن میں 2 مرتبہ کریں۔

اجزاء:

خشک دھنیہ، دودھ، چینی، پانی، دارچینی، چھوٹی الائچی، ادرک، اسگندھ ناگوری، گرین ٹی، ہلدی، سونف

٭ خشک دھینے کو دودھ میں اچھی طرح پکا کر پینے سے بھی یہ مسئلہ حل ہوتا ہے۔ دن میں ایک کپ پی لیں۔ اس میں چینی اگر ڈالنی ہو تو آدھا چمچ ہی استعمال کریں۔

٭ ایک پین میں 2 کپ پانی ڈالیں اس میں اسگندھ ناگوری کی 2 سے 3 لکڑیاں شامل کریں ساتھ ہی آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں اور اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے، اب اس چائے کو چھان کر اس میں گرین ٹی کا ایک ٹی بیگ ڈالیں اور اس چائے کو دن میں 2 مرتبہ روزانہ گرما گرم پیئیں، اس چائے کے استعمال سے بڑھتا وزن کنٹرول ہوگا۔ اور آپ کا ہائپو تھائی رائیڈ کنٹرول ہو جائے گا۔

٭ د ار چینی، 2 چھوٹی الائچی، آدھا چائے کا چمچ سونف اور ادرک کا ایک ٹکڑا آدھا کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔ جب ایک کپ پانی رہ جائے تو آدھا گرم ہونے پر پی لیں۔

٭ تھائی رائیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے سونف کا پانی روزانہ دن میں 2 کپ کسی بھی وقت استعمال کریں۔ یہ ٹپس آپ کو بھی فائدہ پہنچائیں گیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر ٹھیک نہ ہوئے تو ایک ہفتہ بعد پھر آجانا ۔۔ مریض کی یہ تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

انوکی جن کا نام محمد حسین انوکی تھا، آج انتقال کر گئے