in

بیٹے نے باپ کو جگر دے کر نئی زندگی دے دی ۔۔ جوان بیٹے نے باپ کی محبت میں اپنے جسم کا قیمتی حصہ عطیہ کرکے سب کا دل جیت لیا

بیٹے نے باپ کو جگر دے کر نئی زندگی دے دی ۔۔ جوان بیٹے نے باپ کی محبت میں اپنے جسم کا قیمتی حصہ عطیہ کرکے سب کا دل جیت لیا

باپ کا سایہ سر پر ہو تو دنیا رنگین لگتی ہے، اگر باپ حیات نہ ہوں تو لاکھ خوشیاں مل جائیں باپ کی محبت اور شفقت نہیں ملتی۔ وہ محبت ،

وہ احساس، وہ دوستی، وہ ڈانٹ، وہ غصہ جو باپ اپنی اولاد کے لئے رکھتا وہ نایاب ہوتا ہے۔ باپ کا مزاج تلخ بھی ہو تو بچوں کو رات باپ کے آنے کا انتظار ہوتا کہ ابو کب گھر آئیں گے؟

ابو ہمارے ساتھ کھیلیں گے ہم سے بات کریں گے۔ یہ انمول رشتہ ہے جسے بچانے کے لئے بٹگرام کے ایک جوان سالہ بیٹے نے باپ کو اپنا جگر عطیہ کردیا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ اب چاچا اقبال کا جگر کام رکنا بند کرچکا ہے اور فوری جگر ٹرانسپلانٹ کروانے کی ضرورت ہے۔ یہ سنتے ہی

بیٹا فوراً باپ کی زندگی بچانے کیلئے ثابت قدم ہوا اور کہا ڈاکٹر میرا جگر اپنے والد کے لئے حاضر ہے۔ آپ بناء دیر کیے آپریشن کی تیاری کریں میں رقم کا انتظام کرتا ہوں۔

یہ کہنا تھا اپنے والد کو جگر دینے والے عادل خان کا جنہوں نے اپنی پروہ کیے

بغیر والد کو سلامت دیکھنے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا۔ سوشل میڈیا پر ان کا یہ احسن اقدام خوب وائرل ہو رہا ہے، ہر کوئی انہیں داد دے رہا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نکاح کیا اور ولیمہ غریب بچوں کے ساتھ منایا ۔۔ دنیا میں ہونے والی چند ایسی شادیاں جو وائرل ہو گئیں

یا اللہ! میری ماں کو مسلمان بنا دے ۔۔ خانہ کعبہ میں امی کے لیے دعا کرنے والے نوجوان کی والدہ نے اسلام کیسے قبول کیا؟ ویڈیو وائرل