نکاح کیا اور ولیمہ غریب بچوں کے ساتھ منایا ۔۔ دنیا میں ہونے والی چند ایسی شادیاں جو وائرل ہو گئیں
شادی ایک ایسا موقع ہوتا ہے جو کہ دو زندگیوں کو ایک نئی راہ پر لے جاتا ہے، تاہم اس اہم دن کو جوڑے کسی خاص وجہ سے یاد رکھتے ہیں۔ لیکن چند جوڑوں نے اپنے دن کو کچھ اس طرح یادگار بنایا کہ سب کی توجہ حاصل کر لی۔
زیادہ رونے سے دلہن انتقال کر گئی:
بھارتی ریست مشرقی اڑسیہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہیں جہاں رخصتی کے وقت دلہن زار و قطار رو رہی تھی، ویسے تو رونا فطری ہے مگر صورتحال اس وقت افسوسناک اور بھیانک ہو گئی جب دلہن رونے کے باعث انتقال کر گئی۔
بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سونپور کے ایک گاؤں سے تعلق رکھن والی دلہن گپتسواری ساہو کے ساتھ پیش آیا ہے۔ نوبیاہتا جوڑا خوشی خوشی رخصتی کے لیے تیار تھے کہ دلہن گھر والوں سے آخری مرتبہ ملتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ دی اور زار و قطار رو پڑی۔
شروع میں توسب نے اسے فطری عمل قرار دیا مگر صورتحال اس وقت تشویشناک ہو گئی جب دلہن کی حال غیر ہو گئی۔ڈاکٹرز کے مطابق دلہن کی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔
رات میں رخصتی، صبح طلاق:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہےج جس نے شادی کی تقریب کو مچھلی بازار بنا دیا تھا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ دلہن کے گھر شادی کی تقریب جاری تھی، باراتی اور رشتہ دار دلہن کے گھر موجود تھے، کہ گھر سے 1 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور طلائی زیورات چوری ہوگئے۔
یہ خبر ملتے ہی گھر میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ دلہن کے گھر والوں نے دلہے کے بھانجے اور ایک خاتون پر چوری کا الزام عائد کر دیا جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔ چوری کی رقم اور زیورات کی بازیابی تک دلہن والوں نے دلہے والوں کو بندی بنا لیا تھا۔
اس طرح رات میں ہونے والی شادی کا اگلے روز ہی طلاق پر اختتام ہو گیا تھا۔
دعوت ولیمہ غریب بچوں کے ساتھ:
ایک ایسا واقعہ بھی کراچی پیش آیا ہے جہاں ایک جوڑے نے اپنا ولیمہ انتہائی سادگی سے کیا ہے، اس جوڑے نے اپنے ولیے کا کھانا
کراچی کے غریب بچوں میں تقسیم کیا ہے۔ اس احسن اقدام پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین اس جوڑے کو داد دے رہے ہیں بلکہ شادی کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔