کل جب میں اپنے ابو سے ملنے قبرستان گئی تو میں نے دیکھ کر رونا شروع کر دیا کیونکہ، جانیں ان خاتون کے ساتھ کیا ہوا
بعض اوقات ایسی ایسی کہانیاں ہمارے سامنے آتی ہیں جنہیں پڑھ کر یا سن کر ہمیں اپنی آنکھوں اور کانوں پر یقین نہیں آرہا ہوتا۔
ایسا ہی کچھ چند روز قبل سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ہوا جب انہوں نے فیسبک پر وائرل ہوئی ایک پوسٹ پڑھی۔’امینہ محسن’
نامی صارف نے ایک کیک کی تصاویر شئیر کیں جنہیں کیڑے مکوڑوں اور پرندوں نے کھایا ہوا تھا، تصاویر کے کیپشن ن
کئی لوگوں کی آنکھیں نم کر دیں۔امینہ نے لکھا کہ ”کل جب میں اپنے ابو سے ملنے قبرستان گئی تو میں نے دیکھ کر رونا شروع کر دیا
کیونکہ وہاں مجھے دو میاں بیوی کی کبھی ختم نہ ہونے والی محبت کی نشانی نظر آئی”۔امینہ نے مزید لکھا کہ ”ایک شخص اپنی بیوی
کی قبر پر کیک چھوڑ کر چلا گیا تھا کیونکہ اس روز ان دونوں میاں بیوی کی شادی کی سالگرہ تھی۔ اس کی بیوی کا نام ‘عنایہ’ تھا”۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ”یہ کیک کیڑے اور پرندے کھا رہے تھے”۔امینہ نے صارفین سے دعا کرنے کا بھی کہا، انہوں نے لکھا
کہ ”برائے مہربانی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، کہ اللہ عنایہ کے شوہر کو صبرِ جمیل عطا کرے”۔یوں تو ہماری نظروں سے روز ہی کچھ
ایسے قصے گزرتے ہیں تو ہمارے ذہنوں کے ساتھ دلوں پر بھی نقش ہو جاتے ہیں، یہ قصہ بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔