مجھے ریموٹ کنٹرول کار نہیں چاہیے بس خدا سے یہی دعا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ آٹھ سالہ بھائی نے خدا سے اپنی جڑواں بہن کے لیے ایسا کیا مانگ لیا
ایک آدمی کے پاس خبر آئی کہ اس کے بیٹے کا انتقال ہو گیا ہے تو اس نے کہا کہ اللہ کی یہی مرضی ہے اوراس کے اس کے کفن دفن کا انتظام کر دیا۔ کچھ دن کے بعد اس کو پتہ چلا
کہ بیٹے کے غم میں اس کی ماں کا بھی انتقال ہو گیا جس پر اس نے ایک بار پھر اللہ کی مرضی میں راضی ہونے کا اعلان کیا اور کفن دفن کے انتظام میں لگ گیا- کچھ دن بعد اس آدمی کو
خبر ملی کے اس کے بھائی کا انتقال ہو گیا یہ خبر سن کر وہ ایک دم گر گیا- دیکھنے والوں نے اس سے سوال کیا کہ بیٹے اور بیوی کے مرنے پر ایسا غم نہیں کیا اور بھائی کے مرنے پر اس دکھ کا کیا مطلب ہے-اس آدمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بھائي کارشتہ اس دنیا میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتا ہے
جو اگر بچھڑ جائے تو دوبارہ کبھی نہیں مل سکتا جب کہ بیوی اور بیٹا تو اور بھی مل سکتے ہیں-اس واقعہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس دنیا میں بہن بھائی کا رشتہ یا بھائی بھائی کا رشتہ کتنی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اس کے درمیان موجود محبت کتنی مضبوط ہوتی ہے اسی محبت سے جڑا ایک واقعہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے
-یہ واقعہ نارتھ کیرولنا کا ہے جہاں پر آٹھ سالہ ریان سفرن اپھی جڑواں بہن کے ساتھ رہتا ہے بہن بھائی کے درمیان محبت کا ایک ایسا اٹوٹ بندھن موجود ہے جو کہ کم عمری کے باوجود بہت مضبوط ہے-لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ریان کی بہن ایمر کا وزن تیزی سے بڑھنے لگا اور وہ دوسرے بچوں کے مقابلے میں موٹی لگنے لگی- جس کی وجہ سے
اس کے اسکول کے دوستوں نے اس کو مذاق کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس نے ایمر کو اس حوالے سے بہت افسردہ کر دیا-بہن کی تکلیف فطری محبت کے سبب ریان کے لیے بھی دکھ کا سبب بن گئی اور وہ اس سے اس حد تک متاثر ہوا کہ اس نے کرسمس کی آمد سے قبل سانتا کلاز کے نام ایک ایسا خط لکھ ڈالا جس نے نہ صرف اس کی ماں کو اشکبار کر دیا بلکہ سوشل میڈيا پر اس خط کے
سامنے آنے کے بعد جس جس نے اس خط کو پڑھا وہ بھی جذباتی ہو گیا- اس خط میں ریان نے لکھا پیارے سانتا ، میری امی نے کہا ہے کہ میں آپ کو ان تحائف کی لسٹ بھیج دوں جو اس بار آپ کرسمس کے موقع پر خدا کے پاس سے میرے لیے لائيں گے مجھے اس بار ایک ریموٹ کنٹرول کار اور ہیلی کاپٹر چاہیے لیکن میں آپ سے یہ اب نہیں مانگتا-
اسکول میں بچے ایمر کو اس کے موٹے ہونے کی وجہ سے بہت تنگ کرتے ہیں یہ اچھی بات نہیں ہے اور ایمر ان بچوں کو روک بھی نہیں سکتی ہے- میں آپ کے ذریعے خدا سے ایک درخواست کرنا چاہتا ہوں-کیا یہ ممکن ہے کہ کرسمس سے پہلے آپ گفٹ دے دیں تو میں آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ خدا سے کہیں کہ وہ ایمر کی سالگرہ پر آجائيں
اس سے ایمر بہت خوش ہو جاۓ گی اور اس کو وہ سب چیزیں بھی دے دیں جو وہ آپ سے مانگتی ہے- شکریہ سانتا ریان کا یہ خط اس کے جذبات اور معصومیت کی ترجمانی کرتی ہے اور ان سب کے لیے بھی سبق ہے جو اپنے بچوں کی تربیت میں اس بات کا خیال نہین رکھتے ہیں کہ بچوں کو دوسرے بچوں کا مذاق اڑانے سے روکیں-